لالو کو دوہرا جھٹکا، خاندان بھی مشکلوں میں

آج جے ڈی چیف لالو پرساد اور ان کے خاندان کی مشکلیں بڑھتی جارہی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو کے ساتھ ان کی بیوی و سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی ، ان کے لڑکے اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی یادو کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ ریلوے ہوٹل ٹنڈر میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ اب انہیں دہلی کی عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وہیں جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے ذریعے لالو پرساد یادو کو صحت کی بنیاد پر ملی عارضی ضمانت نہ بڑھنے سے یہ سنکٹ مزید گہرا ہوگیا۔ اب لالو کو 30 اگست کو سرنڈر کرنا پڑے گا۔ علاج کرانے کی بنیاد بناکر ڈالی گئی انترم ضمانت بڑھانے کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس اپریش کمار سنگھ نے ریاستی سرکار کو ضرورت پڑنے پر لالو پرساد کو میڈیکل سہولت مہیا کرانے کی ہدایت بھی دی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آئی آر سی ٹی سی ہوٹل الاٹمنٹ منی لانڈرنگ میں جمعہ کو لالو پرساد یادو ، رابڑی دیوی و بیٹے تیجسوی یادو سمیت دیگر کے خلاف پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے اسپیشل جج اروند کمار سنگھ کی عدالت میں جو منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا ہے اس میں لارا پروجیکٹس نام کی ایک کمپنی و 10 دیگر کے خلاف پیسہ کمانے روک تھام قانون (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت چارج شیٹ شامل ہے۔ ریلوے ٹنڈر معاملہ میں فوری مقدمے کی صورت میں سال 2019 کے لوک سبھا چناؤ اور 2020 کے بہار اسمبلی چناؤ کو دیکھتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل کے سامنے قیادت کا بحران کھڑا ہوسکتا ہے۔ پارٹی میں پہلی لائن کے سینئر لیڈروں کو کنارے کرکے تیجسوی اور تیج پرتاپ کو لالو نے آگے کردیا تھا لیکن حالات اگر خطرناک شکل لے لیتے ہیں تو تنظیم میں پارٹی کے سینئر لیڈروں کا رول ہی اہم ہوگا۔ ایسے میں آر جے ڈی کا ووٹ بینک سنبھالنا مشکل ہوسکتا ہے۔ اس صورت میں آر جے ڈی کے سینئر لیڈر جکتانند سنگھ ،رگھوونش پرتاپ سنگھ، شیوا نند تیواری، جے پرکاش نارائن یادو، ڈاکٹر رام چندر دوبے و عبدالوارث صدیقی پر ذمہ داری آ جائے گی۔ چارہ گھوٹالہ معاملہ میں سزا سے پہلے لالو پرساد نے تنظیمی حکمت عملی کے تحت پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو آگے کردیا تھا۔ ساتھ ہی لالو پرساد نے تب آر جے ڈی کے ساتھ پہلی اور دوسری لائن کے لیڈروں کو ملا کر سابق مرکزی وزیر رگھوونش پرساد سنگھ کی سربراہی میں قومی سنگھرش کمیٹی بنانے کا اعلان کیا لیکن ای ڈی کی چارج شیٹ سے تیجسوی اور رابڑی دیوی کے ساتھ ہی تنظیم کی پریشانی بڑھ سکتی ہے۔ لالو پرساد کی بیماری کے سبب ان کا پریوار اور تنظیم پہلے سے ہی پریشانی میں ہے اب اس نئے معاملہ سے یہ سنکٹ اور بڑھ گیا ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!