پنجاب ۔گووا میں کیا پیشگوئی کررہے ہیں یہ سروے

پانچ ریاستوں کے اسمبلی چناؤ کو لیکر پورے دیش میں مچی ہلچل کے درمیان سنیچر کو ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ ابتدا پنجاب اور گوو ا سے ہورہی ہے۔ ان دونوں ریاستوں میں ایک ہی دن ووٹ پڑیں گے۔ پنجاب میں 117 سیٹیں ہیں جبکہ گووا میں 140 سیٹیں ہیں۔ پہلے بات کرتے ہیں پنجاب کی۔ اس ریاست میں عام آدمی پارٹی کے میدان میں کودنے سے چناؤ تکونہ بن گیا ہے۔ مختلف سرووں میں الگ الگ تصویریں سامنے آرہی ہیں۔ ’آج تک‘ نے ایکسس کے ساتھ مل کر جو سروے کرایا ہے اس میں کانگریس کی سرکار بننے کا دعوی کیا گیا ہے۔ سروے میں کانگریس کو60سے65 سیٹیں ملنے کی امید جتائی جارہی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی کو 41 سے44 سیٹیں مل سکتی ہیں، اکالی۔ بھاجپا تیسرے نمبر پر ہے اس کو 11-15 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ سی ووٹر نے اس کے برعکس پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو 63 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے اور سرکار وہی بنا رہی ہے۔ کانگریس کو 43 اور اکالی ۔بھاجپا کو11 ، دونوں ہی سرووں میں اکالی۔ بھاجپا تیسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب میں سٹے بازوں نے جو بھاؤ دئے ہیں اگر اسے نتیجے میں ٹرانسفر کیا جائے تو یہ ہر کسی کو چونکانے کے لئے کافی ہوں گے۔ دوسرے سرووں میں پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو 57-59 سیٹیں ملنے پر سٹہ لگا رکھا ہے ۔ کانگریس کو 44-46 سیٹیں ، اکالی۔ بھاجپا اتحاد کو 10-11 سیٹیں ملنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ سب سے اہم سیٹ لمبی جہاں سے وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل چناؤ لڑ رہے ہیں اس پر 50 سے60 کا بھاؤ لگایا گیا ہے۔ لمبی میں ہی کانگریس کی جانب سے سی ایم کے امیدوار کیپٹن منندر سنگھ بھی چناؤ لڑ رہے ہیں اور عاپ بھی وہاں میدان میں ہے۔ وہیں جلال آباد میں عام آدمی پارٹی کے بھگونت مان اور ڈپٹی سی ایم سکھبیر سنگھ بادل چناؤ میدان میں ہیں۔ ان پر 90-90 کا سٹہ لگایا گیا ہے۔ اتفاق سے اروند کیجریوال نے پنجاب کے بعد گووا ایسی ریاست چنی جو سائز میں بہت چھوٹی ہے جہاں بھاجپا اور کانگریس میں سیدھی لڑائی ہے ویسے تو دہلی میں عاپ نے سارے تجزیئے جھوٹے ثابت کردئے تھے لیکن اس کے ساتھ بنیادی طور سے کانگریس کا ووٹر جڑا تھا۔ دہلی میں محض 3 سیٹیں ملنے پر بھی بھاجپا ووٹ شیئر میں کوئی زیادہ کمی نہیں آئی تھی۔ کیجریوال اشو بنانے اور اسے لوگوں تک پہنچانے میں مہارت حاصل کرچکے ہیں۔ ساری دنیا کہتی رہی کہ ان کی سرکار نے پچھلی کانگریس سرکار کے مقابلے کچھ نہیں کیا پھر بھی کیجریوال اپنی سرکار کو دیش کی سب سے بڑھیا حکومت کا تمغہ دئے ہوئے ہیں۔ آج تک ۔ ایکسس سروے کے مطابق گووا کی 40 سیٹوں میں تھے بھاجپا کو 22-25 سیٹیں ملنے کاامکان ہے۔ کانگریس کو 12-14 سیٹیں ، عام آدمی پارٹی کو 1-2 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ دیکھیں جب ای وی ایم کھلتی ہے تو کونسا سروے صحیح ثابت ہوتا ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟