غلام علی کے پروگرام کی مخالفت

شیو سینا کے احتجاج کے چلتے پاکستان کے مشہور غزل گلوکار غلام علی کا ممبئی کے بعد پونے میں بھی پروگرام منسوخ ہوگیا ہے۔ شیو سینا کے اس احتجاج کی دونوں طرف حمایت بھی ہورہی ہے اور مخالفت بھی۔ شیو سینا نے اپنے احتجاج کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیش میں فوجی شہید ہوتے رہے اور یہاں آننداٹھایا جاتا رہا، یہ ٹھیک نہیں ہے۔ پارٹی نے کہا کہ وہ تب تک پاکستان کا بائیکاٹ جاری رکھے گی جب تک وہ دیش دہشت گردی سرگرمیوں پر روک نہیں لگاتا۔ یوتھ سینا (شیو سینا کی یوتھ ونگ) کے چیف آدتیہ ٹھاکرے نے کہا پاکستان لگاتار جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ہم یہاں آنند نہیں اٹھا سکتے اور وہ بھی تب جبکہ سرحد پر ہمارے فوجی تکلیف میں ہوں۔ شیو سینا کے چیف ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ہم سبھی کو غلام علی کے گیت پسند ہیں لیکن ہمیں فوجیوں کے تئیں تھوڑی ہمدردی رکھنے کی ضرورت ہے۔ شیو سینا کوکچھ فلمی ہستیوں سے بھی اس مہم میں حمایت ملی ہے۔ غزل گلوکار ابھیجیت، اشوک پنڈت دونوں نے پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کو بھارت آنے اور شو کرنے کی مخالفت کی ہے۔ پنڈت کا کہنا تھا کہ ان پاکستانی فنکاروں نے کبھی بھی پاکستان اسپانسر بھارت کے خلاف جاری دہشت گردی کی مخالفت نہیں کی۔ کبھی بھی انہوں نے یہ نہیں کہا کہ یہ غلط ہورہا ہے اور اسے روکنا چاہئے۔ کچھ وقت پہلے راج ٹھاکرے چناؤ بھلے ہی ہار گئے ہوں مگر ان کی پارٹی مہاراشٹر نو نرمان سینا نے بھی مہاراشٹر میں پاکستانی فلم ’بن روئے‘ کی ریلیزکی مخالفت کی تھی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ فلم ریاست میں ریلیز نہیں ہوئی۔ ایم این ایس کی فلم یونٹ نے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف حملہ بول کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی بالی ووڈ فلم میں پاکستانی فنکاروں کو برداشت نہیں کرے گی۔ اس شاخ کے چیف ابھے کھوپکر نے میڈیا سے کہا کہ ہم ایسے کسی بھی فلم ساز کو نہیں بخشیں گے جو پاکستانی آرٹسٹ کو اپنی فلم میں لے گا۔ ہم مانتے ہیں کہ سیاست اور فن الگ الگ چیزیں ہیں اور ہمیں انہیں ملانا نہیں چاہئے لیکن پاکستان مسلسل بھارت پر حملے کررہا ہے اور ہم ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھاتے رہے ہیں۔ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ کیا پاکستان یا کسی بھی پاکستانی تنظیم نے لتا منگیشکر ،امیتابھ بچن کو اپنے دیش میں مدعو کیا ہے؟ یہ پاکستانی آرٹسٹ پیسہ اور شہرت کمانے کے لئے بھارت آتے ہیں اور پھرپاکستان چلے جاتے ہیں۔ کچھ وقت پہلے راحت فتح علی خاں اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر 50 لاکھ روپے لیکر جاتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔وہ دہلی میں ایک شادی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ ہماری فلموں پر پاکستان میں پابندی لگتی ہے۔ حال ہی میں ’فینٹم‘ فلم پر اس لئے پابندی لگائی گئی ہے کیونکہ اس میں ایک اداکار کی شکل اور نام لشکر طیبہ کے چیف حافظ سعید سے ملتی تھی۔ اگر پاکستان ہندوستانی آرٹسٹوں اور فلموں پر پابندی لگاتا ہے تو ہم کیوں ان کے آرٹسٹوں کو یہاں پیسہ اور شہرت کمانے پر پابندی نہیں لگا سکتے؟ یہی وجہ ہے کہ بھارت۔ پاک کرکٹ سیریز نہیں ہوپائے۔ اگر ہم پاکستانی کرکٹ ٹیم یہاں آنے اور آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی لگا سکتے ہیں تو پاکستانی آرٹسٹوں پر کیوں نہیں؟
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟