آئی ایس کی بھارت میں دستک ، حملے کی تیاری

شام اور عراق و لیبیا میں کہرام مچا رہی دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) اب بھارت میں بھی دستک دینے لگی ہے۔ خفیہ بیورو کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایس نے بنگلہ دیش میں تو اپنی سرگرمیاں چالو کی ہی ہیں لیکن اس سے لگے مغربی بنگال کے کچھ اضلاع میں وسیع پیمانے پر پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ ان پوسٹروں میں لڑکوں سے تنظیم میں بھرتی ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ کشمیر میں تو آئے دن آئی ایس کے جھنڈے لہراتے کچھ کشمیری نوجوان نظر آتے ہی تھے، اب مغربی بنگال میں بھی آئی ایس کے حمایتیوں نے اپنی موجودگی درج کرا دی ہے۔ یہ پوسٹر مغربی بنگال کے مرشد آباد و نادیہ ضلع میں لگائے گئے ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں کو شبہ ہے کہ مغربی بنگال میں سرگرم جماعت مجاہدین بنگلہ دیش میں نئی بھرتیاں آئی ایس کو مضبوط بنانے کیلئے کررہی ہے۔ پچھلے ہفتے اسلامک اسٹیٹ نے بھارت کے پڑوس میں دہشت کی دستک دے دی ہے۔ اس کٹر دہشت گرد تنظیم کی مانیں تو اس نے بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کے ہائی سکیورٹی والے ڈپلومیٹک ایریا میں اٹلی نژاد ایک معاون ملازم کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے کیونکہ بنگلہ دیش سے لگتی بھارت کی زیادہ سرحدیں کھلی ہوئی ہیں ایسے میں اس دہشت گرد تنظیم کے بھارت میں پاؤں پھیلانے کا اندیشہ تیز ہوگیا ہے۔ ایسی ہی ایک رپورٹ کے مطابق آئی ایس تہواروں میں راجستھان اور دہلی پر آتنکی حملہ کرسکتا ہے۔ آپ کو بتادیں ، اسلامک اسٹیٹ ہندوستانی نوجوانوں کو رجھانے کے لئے سوشل میڈیا کا جم کر استعمال کررہی ہے اور حالیہ مہینوں میں قریب40 لڑکے اس کے جھانسے میں آچکے ہیں۔ چونکانے والی خبر یہ بھی ہے کہ آئی ایس کے خلاف دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے باقاعدہ ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سیل کی آتنک انسداد یونٹ نے آئی ایس کے خلاف دیش میں یہ پہلی ایف آئی آر درج کی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو مقدمہ قریب دو مہینے پہلے درج کیا گیا اور اسے بیحد راز میں رکھتے ہوئے صرف وزارت داخلہ کو ہی اطلاع دی گئی۔ گذشتہ دنوں خفیہ ایجنسیوں نے آگاہ کیا تھا کہ آئی ایس دہلی اور آس پاس کی ریاستوں میں آتنکی حملے کی اسکیم بنا رہی ہے اس میں نوجوان شامل ہوسکتے ہیں لہٰذا پولیس نے نوجوانوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی شروع کردی ہے تاکہ وہ آئی ایس کی حمایت میں نہ آئیں۔ دہشت گردی تنظیم سے وابستہ ترکی شہری بھارت کے خلاف حملے میں شامل ہوسکتے ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں نے اس اطلاع کی بنیاد پر جانچ کیلئے دہلی پولیس نے آئی ایس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیم تیزی سے بھارت میں جڑیں پھیلا رہی ہے۔ و ہ خاص فرقے کو تنظیم سے جوڑ رہی ہے۔ ان کے نشانے پر ایسے ہندوستانی نوجوان ہیں جو بیرونی ممالک میں رہ رہے ہیں اور اس کے اصول سے آراستہ ہیں۔ ادھر امریکی سکیورٹی ایجنسی ایف بی آئی نے ایک نہایت سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ ایف بی آئی حکام نے پانچ سال میں ایسی چار کوششوں کو ناکام کیا جس کے تحت روس سے رابطے والے اسمگلنگ کے گروہ نو آئی ایس سے سودے بازی کرنی چاہی تھی۔ سب سے تازہ معاملہ اسی سال فروری میں سامنے آیا جب ایک اسمگلر آئی ایس کو کوئی نشہ آور چیز بیچنے کے فراخ میں تھا۔ اس کی تھوڑی سی مقدار سے ہی سینکڑوں گھروں اور دفتروں کو ایک ساتھ نرغے میں لینے والے اثر ڈالنے کے لئے کافی ہوتی ہے۔ انڈر کور جانچ کو مولڈووا میں مرکوز رکھا گیا تھا۔ مولڈووا مغربی یوروپ میں رومانیہ اور یوکرین کے درمیان واقع ہے۔2011 میں دی کولونل کے فرضی نام والے ایک روسی شخص کی قیادت میں چلنے والے گروپ نے بم بنانے میں استعمال ہونے والے یورینیم کو سوڈان کے ایک شخص کو بیچنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے ساتھ ڈرٹی بم بنانے کا بلو پرنٹ بھی تھا۔ بتایا جاتا ہے دی کولونل روس کی انٹیلی جنس ایجنسی میں افسر رہ چکا ہے۔ اس کوشش کو مڈل مین کے گھر پر چھاپہ مار کر ناکام کیا گیا لیکن وہ بھاگنے میں کامیاب رہا۔ اب یہ پتہ لگانا مشکل ہے کہ بلیک مارکیٹ میں دستیاب روس کی ریڈیو ایکٹیو سامان کا اسمگلر کہاں لین دین کرا رہے ہیں لیکن ہماری تشویش کا باعث یہ بھی ہے کہ آئی ایس اب بھارت میں پاؤں جمانے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ جسے ہر قیمت پرہمیں ناکام کرنا ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!