ہیپی برتھ ڈے امیتابھ بچن

آج11 اکتوبر کو فلمی دنیا کے سب سے بڑے ستون امیتابھ بچن کا 73 واں جنم دن ہے۔ہم تمام قارئین کی جانب سے روزنامہ پرتاپ ، دینک ویر ارجن اور ساندھیہ ویر ارجن کی جانب سے انہیں ان کے جنم دن پر بدھائی دیتے ہیں اور ان کی درازی عمر کی دعا کرتے ہیں۔فلموں کے اس ایک دوسرے سے آگے نکل جانے والے مقابلہ جاتی دور میں جب ایکٹر 50 کی عمر آتے آتے تک ریٹائرڈ ہونے کی کوشش کرتا ہے امیتابھ آج بھی اتنے ہی سرگرم ہیں جتنے 40 سال پہلے تھے۔ 73 سال کی عمر میں ایک سال میں تین تین فلمیں کرنا ، ٹی وی پر ڈھیروں اشتہارات کرنااچھے سے اچھوں کی بس کی بات نہیں ہے لیکن بگ بی کو سنیما کا مہا نائک یوں ہی تھوڑی کہا جاتا ہے۔بگ بی نے یہ تو کچھ سال پہلے اپنی فلم ’بڈھا ہوگا تیرا باپ‘ کے ذریعے ہی ثابت کردیا تھا کہ بڑھتی عمر ان کے پیر کی بیڑی نہیں بن سکتی۔ اس عمر میں بھی بگ بی انڈسٹری کے سب سے زیادہ سرگرم ایکٹروں میں سے ہیں۔ فلموں کے علاوہ بگ بی ایڈ ورلڈ کے بھی چہیتے ہیں تو ساتھ میں ہی ٹی وی پر اپنے ہارٹ شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے علاوہ پچھلے سال انہوں نے اپنے پروڈکٹس کے ٹی وی شو ’یدھ‘ سے فکشن ٹی وی شو میں بھی ڈیبیو کرلیا۔ کہا جاتا ہے کہ ہندی فلموں میں ایک عمر کے بعد ایکٹر کو پتا کے رول سے ہی سنتوش کرنا پڑتا ہے لیکن بگ بی نے بالی ووڈ کا یہ ٹرینڈ ہی بدل کر رکھ دیا۔ آج بھی فلمی رائٹر انہیں دھیان میں رکھ کر رول لکھتے ہیں۔ فلم میکر ان کے قد کے مطابق فلمیں بناتے ہیں۔ محبتیں، بلیک، چینی کم، نشبد،بڈھا ہوگا تیرا باپ، سرکار، بوتھ ناتھ، باغبان ایسی فلموں کی لمبی فہرست ہے پر امیتابھ کے کیریئر کی میری رائے میں سب سے بہترین فلمیں ہیں دیوار، زنجیر اور شعلے۔ آرکشن، سرکار، وقت، بابل جیسی فلمیں جن میں بگ بی نے پتا کا رول نبھایا میں بھی فلم کا محور ان کے ارد گرد رہا۔ کئی تبصرہ نگاروں کا تو یہاں تک ماننا ہے کہ بگ بی70-80 سال سے اپنے ینگ مین والے زمانے کی اینگری ینگ امیج والی شبیہہ کے مقابلے اس کم بیک والے دور میں کہیں زیادہ ورائٹی والے رول کررہا ہے۔ بگ بی کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ اپنے دور کے دوسرے ایکٹروں کے مقابلے وقت کے ساتھ قدم تال کرنے میں کافی آگے ہیں۔ فلموں کا پردہ ہو ، ٹی وی شو ہو یا پھر سوشل میڈیا بگ بی نے سبھی ذرائع کو بڑے ہی پیار اور اتساہ سے گلے لگایا۔ کئی سال پہلے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سفر کے طور پر ٹی وی پر آکر چھوٹے پردے کو بڑا بنانے کا سہرہ کافی حد تک امیتابھ بچن کو دیا جاسکتا ہے۔ وہیں بلاگ لکھنے اور ٹوئٹر پر سرگرمی کے معاملے میں بھی وہ ینگ جنریشن کے کلاکاروں سے بھی آگے ہیں۔ یہ ٹوئٹر پر ان کی سرگرمی ہی ہے کہ جس نے ان کی مقبولیت کے گراف کو اب بھی سبھی سلیبریٹیوں سے کہیں اوپر بنا رکھا ہے۔ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ 12.4 ملین فالو ورز بگ بی کی ہیں۔وہ اپنی فلموں کے لئے کتنی محنت کرتے ہیں یہ فلم کی ایک مثال سے دے سکتا ہوں انہوں نے مجھے بتایا کہ فلم میں ’پا‘ کے میک اپ کے لئے 7 گھنٹے لگتے تھے اور اتارنے میں کئی گھنٹے۔ یوں ہی نہیں کوئی امیتابھ بچن بن جاتا ہے۔ ہیپی برتھ ڈے امیتابھ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!