وہ 10 منٹ جب ہوئی تو تو مے مے!

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ہوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کے درمیان جمعہ کے روز وائٹ ہاﺅس کے اول آفس میں زبردست تلخ بحص ہو گئی ٹرمپ نے الزام لگایا کے زیلینسکی امن نہیں جاہتے اور وہ اگر سمجھوتہ نہیں کریں تو امریکہ اس جنگ سے باہر ہو جائے گا ۔انہوںنے یہ بھی دعویٰ کیا یوکرین روس کے ساتھ جنگ میں جیت حاصل نہیں کر سکتا ۔ٹرمپ نے زیلینسکی پر امریکہ اور اس کے لوگوں کی توحین کرنے کا بھی الزام لگایا وہیں زیلینسکی نے کہا ہم گارنٹی کے ساتھ جنگ بندی چاہتے ہیں اور ٹرمپ زیلینسکی کے درمیان بحث جاری تھی اس دوران امریکہ کے یوکرین میں سفیر آکسانہ مارکی روابیحد کشیدگی میں تھی اول آفس سے سامنے آئے وویڈیو میں یوکیرنی سفیر اپنا ہاتھ ماتھے اور چہرے پر رکھے ہوئے تھے۔دونوں لیڈروں کے درمیان بحث میڈیا کے کیمرے میں قید ہو گئی ۔اور ساری دنیا نے ٹرمپ کے ڈاٹنے والے لہجے کو دیکھا اور پریشان ہو گئی ۔وہ زیلینسکی کو یوں ڈانٹ رہے تھے جیسے کوئی حکمراں اپنے ملازموں کو ڈانٹتا ہے ۔پیش ہے بات چیت کے کچھ حصے ،جے ڈی واس (نائب صدر امریکہ)امن اور ترقی کا راستہ ڈپلو میسی کو جوڑتا ہے صدر ٹرمپ یہی کام کر رہے ہیں۔زیلینسکی بات کرتے ہوئے 3 سال پہلے ہم پر حملہ کرنے سے پہلے بھی روس نے ہمارا علاقہ چھینا ۔تب کسی نے پوتن کو نہیں روکا آپ کس طرح کی ڈپلو میسی کی بات کر رہے ہیں ،جے ڈی واس آپ کا مطلب کیا ہے ؟ جے ڈی واس ۔میں اس ڈپلو میسی کی بات کر رہا ہوں جو آپ کے دیش کو تبح ہونے سے بچائے گی ۔آپ ہماری بے عزتی کررہے ہو ،امریکہ میڈیا کے سانے آپ ہمیں قصوروار بتا رہے ہو۔ٹرمپ نے پوتن سے بات چیت کا راستی کھولا ہے اور فورا! جنگ بند کرانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔زیلینسکی کو تو جنگ لڑنے میں کئی طرح کی پریشانیاں ہو رہی تھی ۔زیلینسکی : جنگ کے وقت ہر کسی کو پریشانی ہوتی ہے ۔یہاں تک کے اُپ کو بھی ۔آپ کے پاس بڑھیا سمندر ہے آپ کو بھی یہ محسوس نہیں ہو رہا ہوگا اگر مستقبل میں یہ محسوس کرےں گے ۔زیلینسکی نے یہ بات کہہ کر اشارہ کیا کے آپ روس کو خوش کرنے کی کوشش کروگے تو آپ بھی جنگ کی زد میں آ سکتے ہو ۔ٹرمپ کو یہ بات چبھ گئی اور وہ بھی زیلینسکی واس کی بات چیت میں کود گئے ،ٹرمپ اونچی آواز میں بولے ہمیں یہ نہ بتاﺅ کے ہم کیا محسوس کریں گے ۔آپ اس پوزیشن میں نہیں ہو کے ہمیں یہ بات سکھاﺅ ابھی آپ کے پاس وہ داﺅ نہیں ہے ۔آپ کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ جوا کھیل رہے ہو ۔زیلینسکی : جنگ کی شروعات سے ہی ہم اپنی جنگ اکیلے لڑ رہے تھے اور ہمیں اس پر فخر ہے یہ سن کر ٹرمپ اور بھڑک گئے کیوں کے وہ یوکرین جنگ پر امریکہ خرچ کو بڑا نقصان بتا رہے ہیں ۔ٹرمپ: آپ اکےلے نہیں تھے ہم نے آپ کو ایک سابق صدر (بائیڈن)کے ذریعہ 250 عرب ڈالر کی مدد کی ۔جے ڈی واس : کیا آپ نے اس مدد کے لئے کبھی امریکہ کا شکریہ ادا کیا ؟امریکہ چناﺅ میں ڈیموکریٹس کے لئے کیمپئن کی تھی ۔(امریکی چناﺅ سے ٹھیک پہلے) زیلینسکی نے جو بائیڈن کے آبائی وطن کا دورا کیا تھا جس پر ٹرمپ کی پارٹی بہت ناراض ہوئی تھی۔زیلینسکی:براہ کرم اگر آپ کو لگتا ہے کے جنگ کے بارے میں اونچی آواز سے با ت کرکے آپ ۔۔ تبھی جھنجلائے ٹرمپ کے بیچ میں بات کرتے ہیں ۔ٹرمپ :اونچی آواز میں نہیں کر رہے ہیں ۔آپ کا دیش ایک بڑے بحران میں ہے ۔آپ اس جنگ کو نہیں جیت سکتے آپ کے پاس اس سب سے باہر نکلنے کا ایک موقع ہے ۔ہماری بدولت اس طرح بزنیس نہیں ہو پائے گا ۔ملکر کام کرنے کے لئے روئیہ بدلنا ہوگا (ٹرمپ اور جے ڈی کے منہ سے رویہ کی بات سن کر زیلینسکی غصہ میں آ جاتے ہیں ۔)جے ڈی واس :آپ صرف ہمیں شکریہ کہیئے ۔زیلینسکی : میں شکریہ کہہ چکا ہوں اور ایک بار پھر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہے ہوں ۔واس:میری نااتفاقی کو بھی قبول کیجئے ۔میڈیا کے سامنے لرنے کے بجائے نہ اتفاقی کے مسلے پر بات کی جائے۔جب آپ غلط ہوتے ہو تو غلط ہے ۔ٹرمپ اچھا ہی ہوا کے امریکی لوگ آج دیکھ رہے ہیں کی کیا ہوا آپ کو شکریہ ادا کرنا چاہئے ۔آپ کے پاس کوئی چال نہیں ہے آپ دفن ہو چکے ہو آپ کے لوگ مر رہے ہیں آپ کے پاس فوجی نہیں ہے ۔اگر آپ جنگ بندی کے لئے مان جاتے تو گولیاں برسنی بند ہو جاتی اور آپ کے لوگ نہ مرتے ۔زیلینسکی:میں جنگ روکنا چاہتا ہوں جیسے کی میں نے آپ سے کہا تھا کچھ گارنٹیاں بھی چاہتا ہوں ۔جنگ بندی کے بارے میں اپنے لوگوں کی رائے بھی لینا چاہتا ہوں ۔یہ تھی ٹرمپ، واس اور زیلینسکی کی پوری بات چیت کے اہم حصے ۔ڈونالڈ ٹرمپ ،زیلینسکی ،واس کے درمیان اول آفس میں جو ہوا اسے دنیا نے دیکھا اس تلخ نوک جھونک کے بعد جہاں روس ،یوکرین امن معائدہ کھٹائی میں پر گیا وہیں زیلینسکی کے لئے یوروپی لیڈرو سے لیکر سوشل میڈیا تک میں سپورٹ کا سیلاب آ گیا ۔ایک اہم بات اب جو بھی سربراہ مملکت سدر ٹرمپ سے ملے گا وہ بڑا چوکس رہے گا کی کہیں ٹرمپ کو غصہ آ گیا تو ۔۔!(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!