جمنا صفائی ابھیان شروع!
دہلی اسمبلی چناﺅ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی کی جمنا ندھی کی صفائی کا دعویٰ کیا تھا۔بھاجپا کی دہلی میں شاندار جیت کے بعد سرکار کی تشکیل سے پہلے اس پر کام شروع ہو چکا ہے۔دہلی کے ایل جی وی کے سکسینا نے سنیچر کو چیف سیکریٹری و ادیشنل چیف سکریٹری (سنچائی و سیلاب کنٹرول)سے بلاکر بات کی اور انہیں فوراً کام شروع کرانے کی ہدایت دی ۔اس کے بعد اتوار کو ہی تمام مشینری و دیگر جدید مشینوں کو جمنا صفائی کے لئے اتار دیا گیا نا مشینوں نے جمنا ہی نہیں وہاں اس میں کھڑے خرپتوار ہٹانے کا کام بھی شروع کرا دیا ۔جمنا کو صفا کرانے کے اہم پروجیکٹ کے لئے تریباً 3 برسوں میں پورا کرنے کے لئے دہلی جل بورڈ محکمہ سنچائی ،ڈی ڈی اے ،ایم سی ڈی مہولیاتی محکمہ وغیرہ مختلف ایجنسیوں اور محکموں کے بیچ بہترین تال میل کی ضرورت ہوگی ۔ان کاموں کی نگرانی ہفتہ وارانہ بنیاد پر عالیٰ ستح پر کی جائے گی اس کے علاوہ دہلی پولیشن کنٹرول کمیٹی کو شہر میں قائم فیکٹریوں ،انڈسٹریوں کے ذریعہ نالوں میں گندا کچرا ڈالنے پر ان پر سخت نگرانی کا حکم دیا گیا ہے ۔جمنا کی کایا کلب کا کام جنوری 2023 میں مشن کے طور پر شروع ہوا تھا اس بار 4 سطحی حکمت عملی کے تحت جمنا کی صفائی کا کام ہوگا۔سب سے پہلے جمنا ندی میں کچرا ،گاد،اور دیگر گندگی کو ہٹایا جائے گا ۔نجف گڑھ نالے ،چھوٹے نالے اور دیگر بڑے نالوں کی صفائی کی جائے گی ۔موجودہ سیوجٹریٹ منٹ پلان کی صلاحیت اور کام کاج کا روزانہ جائزہ لیا جائے گا ،قریب 400 ایم جی ڈی سیوج ٹریٹ منٹ کی کمی پورا کرنے کے لئے ای ٹی پی ،ڈی ایس ٹی پی بنانے وا چالو کرنے کی طے میعاد اسکیم لاگو کی جائے گی ۔لفٹیننٹ گورنر اسکیم پر نگرانی کر رہے تھے اور اس سے متعلق کام کا موقع پر جاکر معائنہ بھی کر رہے تھے اور اس ے متعلق دیگر معاملے جیسے جمنا کے پانی میں سی او ڈی ،بی او ڈی کی سطح مہانہ در مہانہ تھوڑی بہتری آنے لگی تھی مگر اس کام کے مخالفت میں اروندکیجریوال کی سرکار نے سپریم کورٹ کا رخ کی اور 10 جولائی 2023 کو اس وقت کے چیف جسٹس چندر چوڑ سے این جی ٹی کے حکم پر روک لگوا دی اور اس کے بعد جمنا کی بہتری کا کام پھر سے رک گیا اور اس سال کی شروعات میں ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے ساتھ پانی میں سی او ڈی / ڈی او ڈی کی سطح اور خراب ہو گئی ۔ہمیں نئی سرکار اور پردھان منتری کے اس تیز رفتار سے جمنا کی صفائی ابھیان شروع کرنے کا وہ بھی جب ابھی سرکار بنی نہیں کے قدموں کا سواگت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں ۔برسوں پرانی دہلی کے شہریوں کی مانگ کی جمنا صاف ہو اور دہلی والوں کو صاف پانی ملے ۔اور جلد ہی یہ اقدام حقیقت میں بدلیں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں