ایم ایل اے شہجیل اسلام کے پیٹرول پمپ پر بلڈوزر چلا !
ان کی آواز نکلی تو ہماری بندوق سے گولیاں چلیں گی ۔دھمکی دینے والے سپا ممبر اسمبلی شہجیل اسلام کا پیٹرول پمپ مسمار کرد یاگیا ۔جمعرات کو بریلی میں ڈولپمنٹ اتھارٹی نے اسے غیر قانونی تعمیر بتا کر بلڈوزر چلوا دیا ۔سپا لیڈر شپ نے زبردست احتجاج کر کے راستہ جام کیا ۔مقامی نیتا کچھ بھی بولنے سے بچ رہے ہیں ۔بریلی کے موجی پورہ سے سپا ممبر اسمبلی سہجل اسلام کا رام پور روڈ شارف پمپ ہے ۔جمعرات کو فورس لے کر پہونچے بریلی ڈولمپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے پیٹرول پمپ کی مسینیں سیل کیں اور پھر گراہکوں سے وہاں سے واپس کر دیا ۔ٹیم نے ایم ایل اے شاہ جیل اسلام کو بلایا تو ان کے والد سابق ممبر اسمبلی صابر آگئے انہیںبتایا کہ ناجائز طریقہ سے پیٹرول پمپ بنایا گیا اس کے نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا اس لئے یہ مسمارہوگا ۔جبکہ ممبر اسملی سہجیل کہتے ہیں کہ انہیں نوٹس نہیں ملا ۔ایک اپریل کو منعقدہ ایک استقبالیہ پروگرام میں سہجیل اسلام نے کہا تھا کہ پچھلی بار وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہمارے لوگوں کے تئیں غلط الفاظ کا استعمال کرتے تھے اور اکھلیش یادو کی قیادت میں ا ب مضبوط اپوزیشن اگر اس بار ان کی آواز نکلی تو ہماری بندوق سے دھنواں نہیں بلکہ گولیاں نکلیں گی ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں