سینکڑوں ٹن کا پل چوری ہو گیا !

بہار کے ساسہ رام ضلع کے ایک گاو¿ں میں دن دہاڑے لوہے کا پل چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔حیرانگی کی بات یہ ہے کہ انتظامیہ کو اس کی بھنگ تک نہیں لگ سکی ۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چور محکمہ سینچائی کے ملازم بن کر گاو¿ں میں آئے اور جے سی بی سے پل توڑ دیا پھر گیس کٹر سے کاٹ کر لوہا ٹرک میں لاد کر چلتے بنے ۔پل 100فٹ لمبااور دس فٹ چوڑا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ پل میں 100ٹن لوہا تھا ۔چوری کے تین دن بعد محکمہ سینچائی نے نا معلوم چوروں کے خلاف معاملہ درج کرایا ۔چوری کے اس معاملے میں پولیس نے ایس آئی ٹی بنائی ہے ۔بتا دیں کہ 47سال پرانے اس پل بڑی نہر پر بنا تھا ۔چور جب پل توڑ رہے تھے تب گاو¿ں والوں نے ان سے سوال کیا جس پر چوروں نے کہا کہ وہ سینچائی محکمہ کے ملاز م ہیں اور پل بہت ہی بوسیدہ ہو گیا ہے اس لئے اسے توڑا جارہا ہے جب چور چلے گئے تو دیہاتیوں نے سینچائی محکمہ سے بات کی تب پورے معاملے کا پتہ چلا ایسا ہی قصہ دہلی کے جمنا ندی پل کا بھی ہوا تھا یہاں ندی کو پار کرنے کے لئے مشرقی دہلی کی گیتا کالونی کے پشتے پر بنا لوہے کا پیٹرون پل اس سال 16جنوری کو چوری ہوگیاتھا ۔کیس درج کیا گیا لیکن ابھی تک اس پل چور ی ہونے کی کوئی گتھی سلجھ نہیں پائی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!