علی اکبر نے چھوڑا اسلام!
ملیالم فلم ساز علی اکبر نے بیوی سمیت اسلام ترک کرنے کا اعلان کیا ہے یہ فیصلہ چیف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ندھن پر انٹرنیٹ میڈیا پر کچھ لوگوں کے ذریعے بیہودہ رائے زنی کرنے اور خوشی منانے سے ناراض ہو کر لیا ہے ۔علی اکبرنے یہ اعلان جمعہ کو انٹرنیٹ میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے کیا ۔اپنے پیغام میں کہا کہ میں آج سے مسلمان نہیں ہوں میں ایک ہندوستانی ہوں ۔سنیچر کو انہوں نے بتایا کہ وہ ہندو دھرم اپنائیں گے ۔اور اب ان کا نام رام سنگھ ہوگا ۔اپنے ویڈیو کلپ میں جنرل راوت کی موت سے متعلق خبر رپورٹ کے نیچے ایموجی سے خوشی ظاہر کرنے والوں کی سخط نکتہ چینی کی اور کہا میں اب ان ملک دشمن عناصر کیساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا اے این آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ سرکار ایسے عناصر کا پتہ لگا کر ان کو سزا دینی چاہیے ۔مسلم سماج کے بہت سے مذہبی علماو¿ں نے اس طرح کی پوسٹ دیکھیں لیکن کسی نے رد عمل ظاہر نہیں کیا ایسے میں اسلام دھرم میں حصہ نہیں بنا رہ سکتا ہے ۔بتا دیں فلم ساز سے سیاست داں بنے علی اکبر نے اسی سال بھاجپا کے ریاستی کمیٹی کے ممبر کی شکل میں بھی سبھی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں