تم پر ناز ہے ہرناز سندھو!

بھارت کی اکیس سالہ لڑکی ہرناز سندھو مس یونیورس چنی گئی ہیں ۔اسرائیل کے علات میں سترہویں مس یونیورس مقابلے میں بیس سال بعد یہ تاج بھارت کے نام سجا ہے ۔ان میں پہلے 1994میں سسمیتا سین نے اور 2000 میں لارا دتا نے یہ خطاب جیتا تھا ۔جس سال لارا نے یہ خطاب جیتا تھا اسی برس ہرناز سندھو پیدا ہوئی تھی ۔میکسیکو کی سابق مس یونیورس 2020 انڈیا اینڈ انڈیا میزا نے ہر ناز کو تاج پہنایا ۔اس جیت کے بعد ہرناز کا ایک ویڈیو شوشل میڈیا پر دیشا باسیوں کا دل جیت رہا ہے جس میں وہ چگدے انڈیا کہتے ہوئے اس موقع پر سیلی بریٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔خطاب جیتنے کے بعد ہرناز نے کہا کہ 21 سال بعد ہم کو بھارت جانے کے لئے فخر کا لمحہ ہے ۔میری جیت کی کامنا اور پرارتھنا کرنے والے سبھی لوگوں کو بہت سارا پیا ر موڈل اور ایکٹر ہرناز سندھو چنڈیگڑھ کی رہنے والی ہیں اور 30ملکوں کی پریوں کو مات دے کر انہوں نے یہ خطاب حاصل کیا ۔مقابلہ کے آخری دور میں پوچھا گیاتھا کہ جوان عورتیں جو دباو¿ محسوس کررہی ہیں اس سے نمٹنے کے لئے انہیں کیا صلاح دیں گی اس کا جواب تھا نوجوان خود پر بھروسہ کریں آپ اہل ہیں اور یہی آپ کی خوبصورتی بڑھاتا ہے ۔دوسروں کے ساتھ خود کا موازنہ کرنا بند کریں ۔باہر نکلیں اور خود کے لئے بات کریں کیوں کہ آپ اپنی زندگی کے خود لیڈر ہیں آپ ہی خود کی آواز ہیں اور میں نے خود پر بھروسہ کیا اس لئے آج میں یہاں کھڑی ہوں ۔اب تک دنیا کی سب سے بڑے خوبصورت مقابلوں مین بھارت نے کل نو بار کامیابی حاصل کر چکا ہے ۔بھارت نے اب تک تین بار مس یونیورس اور چھ بار مس ورلڈ کا خطاب جیتا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!