ورون سنگھ کی سلامتی کیلئے کریں دعائ!

تمل ناڈو کے کنور میں ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں محذ زندہ بچے دیوریا کے رہنے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ ان دنوں لائف سپورٹ پر ہیں ان کی سلامتی کیلئے دعاو¿ں کا سلسلہ جاری ہے ان کے آبائی گاو¿ں کے ساتھ دیگر جگہوں پر بھی لوگ انوشٹھان کر رہے ہیں جمعرات کی دوپہر سی ایم کا پیغام لیکر ڈی ایم آشی توش رنجن اور ایس پی ڈاکٹر شری پتی مشر ان کے گھر کنہولی گاو¿ں پہونچے وزیر اعلیٰ نے اس دکھ کی گھڑی میں پریوار کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا کہ ریاست کی حکومت ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ رودر پور کوتوالی علاقے کے کنہولی گاو¿ں کے باشندے ورون سنگھ(۰۴)ولد کرنل کے پی سنگھ ایئر فورس کے گروپ کیپٹن ہیں ان کی تعیناتی تمل ناڈو کے ویلنٹن اکیڈمی میں ہے وہیں ان کے ساتھ اہلیہ گیتانجلی اور بیٹا و بیٹی بھی ہیں ان کے والد کرنل کے پی سنگھ فوج سے ریٹائر ہیں ہیلی کاپٹر حادثے میں واحد زندہ بچے شخص گروپ کیپٹن ورون سنگھ کو اچھے علاج کے لئے بنگلورو لے جایا گیا سرکار ذرائع کا کہنا ہے انڈین ایئر فورس کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ بنگلورو کمانڈ ہسپتال میںبہتر علاج کے لئے کوہمبتور سے ہوائی جہاز سے یہاں لایا گیا ہم کیپٹن ورون سنگھ کی زندگی کے لئے بھگوان سے دعا ءمیں شامل ہیں امید ہے کہ وہ بچ جائیں۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!