ہوائی کرائے میں بے تحاشہ اضافہ !

شہری ہوا بازی محکمے کے ڈائریکٹر جنرل نے ایئر لائنس کمپنیوں سے ماہ اگست کے دوران بھارت برطانیہ راستے پر کرائے شرحوں کی تفصیل مانگی کمپنی کے ایک سینئر افسر نے یہ جانکاری دی کہ بین ریاستی کونسل سکریٹریٹ ، وزارت داخلہ کے سکریٹری سنجیو گپتا نے ٹویٹر پر شکایت کی تھی کہ 26اگست کے لئے برٹس ایئر ویز کا دہلی -لندن پرواز کا ایکونمی کٹیگری کا کرایہ 3.95لاکھ روپئے ہے برطانیہ میں کالجوں میں داخلے کے وقت بڑھانے اور ایئر انڈیا کا بیٹن پرواز کا بھی 1.2لاکھ روپئے سے بڑھا کر 2.30لاکھ روپئے کے درمیان ہے انہوں نے اس کی جانکاری شہری ہوا بازی سکریٹری پی این گھوسلہ کو دی ہے ڈی جی سی اے کے سینئر افسر نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی نے برطانیہ کے درمیان پرواز کرنے والی ایئر لائنس سے کرائے کی تفصیل دینے کو کہا پچھلے سال 25مئی سے ڈومیسٹک پروازوں پر منجھلے اور اوپری کرائے کی حد طے ہے ٹریول ویب سائٹ کی اعداد و شمار کے مطابق بھارت بڑے انٹر نیشنل روٹ کے درمیان پروازوں پر ایکونمی کٹیگری کے اوسط کے کرائے میں پچھلے ایک مہینے کے دوران بھاری مانگ کے سبب اضافہ ہو اہے ٹریول ویب سائٹ پر درج تفصیل سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں دہلی سے امریکہ جانے والی پروازوں کا ایکونمی زمروں کا اوسط کرایہ جولائی میں 69034روپئے سے بڑھ کر اگست میں 87542روپئے فی مسافر ہوگیا اسی سال جولائی میں ممبئی ماسکو اور ممبئی دوحہ پرواز پر ایکونمی کلاس کے ٹکٹ کی قیمت 43132روپئے اور 11719روپئے ہوتی تھی جو یہ اگست میں بڑھ کر با سلسلہ 85024اور 18384روپئے ہوگئی یہ وہ وقت ہے جب طالب علم انگلیڈ اورامریکہ میں اپنی تعلیم حاصل کرنے کے لئے وہاں ان دیشوں میں جاتے ہیں اتنا بے تہاشہ کرایا دینے سے ان طلبہ کو بہت بھاری پڑ رہا ہے ۔ امید ہے کہ سرکار اس کی ایجنسیاں ڈی جی سے اے اس پر فوراً مناسب کاروائی کریں گی اور کرائے کو کم کرنے کی کوشش کریں گی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!