چینی فوج کو سکھایا تھا سبق ، 1380جوان سمانت ہوئے !

ایک وقت تھا جب محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ اگر کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹا تو یہاں کوئی ترنگا لہرانے والا نہیں ہوگا مگر آرٹیکل 370ہٹنے کے دوسال پر پورہ ہونے پر سری نگر میں یہ عالم تھا کہ ترنگا لہرانے کے لئے دوڑ مچی ہوئی تھی برسوں سے دل میں دبے ارماں اب ہلوریاں مار رہے ہیں جسے دیکھو وہی پندرہ اگست اتوار کا سورج نکلنے کا انتظا ر کر رہا تھا دیش کی یوم آزادی کی 75ویں سال گرہ پر جموں کشمیر میں قومی ترنگا صرف سری نگر میں جہلم کے کنارے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم جموی طوی کے کنارے واقع مولاناآزاد اسٹیڈیم اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ہیڈ کوراٹر اور ضلع صدر مقام پر سرکاری تقریر تک محدود نہیں رہا تقریباً23ہزار اسکولوں میں بھارت کا پرچم لہرایا گیا پانچ سال پہلے مارے گئے دہشت کے پوسٹر بوائے برہان بانی کے والد ن وادی کے پلوامہ ضلع کے ایک اسکول میں ترنگا لہرایا برہان کے والد ایک اسکول ٹیچر ہیں اس مرتبہ جموں کشمیر میں آزادی کے دن کسی طرح کی پابندی نہیں تھی عام طور پر اس دن کرفیو لگا دیا جاتا تھا لیکن اس مرتبہ لوگ بلا روک ٹوک گھومتے نظر آئے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر میں سیاسی عمل یعنی سیاسی چناو¿ کرانے کا بھی اشارہ دیا اور کہاکہ وہاں ان چناو¿ کی تیار چل رہی ہے کشمیر کی بات کریں تو اس سال یوم آزادی کے موقع پر جو بہادری میڈل کا اعلان ہوا ان میں اہم تھے بھارت چین کے درمیان کنٹرول لائن ایل اے سی کی حفاظت میں تعینات ہند تبت بارڈر پولس کے 20ملازمین کو پچھلے سال مشرقی لداخ خطے میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان ڈیڈ لاک اور ٹکراو¿ کے درمیا ن بہادری میڈل سے نوازہ جانا یوم آزادی کے موقع پر مختلف مرکزی اور ریاستی پولس فورس کے لئے مرکز کے ذریعے کل 1380سروس میڈل میں شامل ہیں بہادری کے لئے دو راشٹر پتی پولس میڈل اور 628بہادی کے لئے پولس میڈل اور قابل قدر سیوا کے لئے 88راشٹر پتی میڈل اور شاندار سیوا کے لئے 662پولس میڈل شامل ہیں جموں کشمیر پولس کے سب انسپکٹر امر دیپ اور سینٹرل رزرو پولس کے شورگیہ ہیڈ کانسٹبل کالے سنیل دتاترے(بعد از مرگ)کو بہادری میڈل کے لئے راشٹر پتی پولس میڈل دیئے گئے مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعے جاری لسٹ کے مطاطق جے کے پی نے 257ااور 256پی این جی بہادری میڈل حاصل کئے اس کے بعد سی آرپی ایف کو 151آئی ٹی بی پی کے لئے 23بہادری میڈلوں میں سے 20ان کاروائیوں کے لئے دیئے گئے ہیں جو مئی جون 2020کے دوران لداخ میں چینی لبریشن آرمی کے ساتھ لڑائی کے درمیان بہادری دکھائی تھی اس طرح سینٹرل پیرا ملٹری فورس میں3488کلو میٹر لمبی ایل اے سی کی حفاظت کے لئے فوج کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر تعینات رہے فورس نے ایک بیان میں کہا کہ 20میں سے 8ملازمین کو 15جون کو گلوان نالہ میں اپنے مادری وطن کی حفاظت کے لئے ان کے بہادران کام کے لئے یوجنا بنائی اور فوجی بہادری دکھانے کے لئے پی این بی سے نوازہ گیا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!