کانگریس نیتا ششی تھرالزام سے بری !

سابق مرکزی وزیر و کانگریس ایم پی ششی تھرو ر کو دہلی کی راو¿ز ایونیو عدالت نے بدھوار کو بڑی راحت دیتے ہوئے بیوی شنندہ پشکر قتل معاملے میں سبھی الزامات سے بری کر دیا ہے کانگریس نیتا نے اس فیصلے پر جج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قانون پر ان کا یقین اور مضبوط ہوا ہے کورٹ کے اسپیشل جج گیتانجلی گوئیل نے آن لائن سماعت میں تھرور کو بری کیا سماعت کے دوران تھرور کے وکیل وکاس پہوا کا کہنا تھا تھرور پر عائد خود کشی کے لئے اکسانے ، بدسلوکی و قتل کے الزام بے بنیاد ہیں دہلی پولس چارج شیٹ میںان الزامات کو ثابت نہیں کر سکی شنندہ پشکر کے قریبی رشتہ دار کہتے رہے ہیں کہ شنندہ خو د کشی نہیں کر سکتی تھی ایسے خود کشی کا الزام بے بنیاد ہو جاتا ہے پہوا نے یہ بھی دلیل دی کی چار سال تک جانچ کے بعد بھی پولس شنندہ پشکر کی موت کے اسباب کا پتہ نہیں لگا سکی نہ ہی ششی تھرور کے خلاف کوئی ثبوت اکٹھا کر سکی ششی تھرو کے وکیل پہوا نے کورٹ کو بتایا کہ معاملے کی جانچ کرنے والی ایس آئی ٹی نے اپنی جانچ رپورٹ میں ششی تھرور کو ان پر لگے سارے الزامات سے بری کر دیا تھا یہی نہیں سائیکلوجیکل آٹوپسی دیگر رپورٹ بھی ششی تھرور کو کسی طرح سے قصور وار ثابت نہیں کرتی واضح ہو شنندہ پشکر کی لاش 17جنوری 2014کی رات دہلی کے پانچ ستارہ ہوٹل میں ملی تھی اور ایک سوسائیڈ نوٹ بھی ملا تھا تھرور کے سرکاری بنگلے کی مرمت ہونے کے سبب دونوں میاں بیوی اس وقت ہوٹل میں رکے ہوئے تھے دہلی پولس نے اس معاملے میں ششی تھرو ر کو اہم ملزم مانتے ہوئے خود کشی کے لئے اکسانے اذیت دینے سمیت کئی دفعات میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا فیصلہ آتے ہی ششی تھرور نے ٹویٹ کے ذریعے جج کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ساڑے سات سال تک چلے ایک برے خواب کا انت ہوگیا یہ وقت بڑی اذیتوں اور درد اور بدنامی بھرا رہا پولس نے مجھ پر کئی بے بنیاد بے دلیل الزام لگائے لیکن آج قانون نے اپنا کام کرکے ثابت کر دیا کہ سچائی کہ ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!