پیگاسس خریدا یانہیں ، حلف نامہ دیں!

سپریم کورٹ میں پیر کے روز پیگاسس جاسوسی معاملے کی سماعت ہوئی کورٹ نے اس دوران مرکزی سرکار سے پوچھا ہے کہ کیا وہ تفصیلی حلف نامہ داخل کرنا چاہتی ہے وہیں مرکزی حکومت نے کہا معاملے میں چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے مرکز نے اپنے حلف نامہ میں عرضی گزاروں کی طرف سے جاسوسی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور کہا عرضی غور کرنے کے لائق نہیں ہے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موقوف کو بھی بتایا کہ ایوان میں سبھی الزامات کو مسترد کر دیا گیا تھا اس معاملے میں عرضی گزاروں میں نے کہا اس معاملے میں کیوں سوال اٹھائے گئے ہیں ، مرکزی سرکار ان کا جواب دینے سے بچ رہی ہے سماعت کے دوران عرضی گزاروں این رام اور سشی کمار کے وکیل کپل سبل نے کہا کہ اس معاملے میں مرکزی سرکار حلف نامہ داخل کرکے یہ بتائے کہ کیا پیگاسس جاسوسی کے لئے استعمال ہوا ہے یا نہیں ؟انہوں نے کہا کہ اگر سرکار نے جاسوسی کے لئے پیگاسس کا استعمال نہیں کیا ہے تو ہماری دلیل الگ ہوگی مرکزی سرکار نے جو حلف نامہ دائر کیا ہے اس میں اس نے یہ نہیں بتایا ہے کہ سرکار یا اس کی کسی ایجنسی نے پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال کیا ہے یا نہیں ہم مرکزی سرکار کی طرف سے سرکار ی وکیل نے کہا کیا اگر سرکار یہ کہے گی کہ اس نے پیگاسس کا استعما ل اس نے جاسوسی کے لئے نہیں کیا ہے تو عرضی گزار اپنی عرضی واپس لے لیں گے ؟ چیف جسٹس نے سالی سیٹر جنرل سے کہا کہ اگر ڈیٹیل میں حلف نامہ دائر کرنے کی سوچ رہے ہیں تو ہمیں منگل وار تک بتائیں کہ پیگاسس خریدا ہے یا استعمال کیا یا استعمال نہیں کیا؟ اس کے بعد سالی سیٹر جنرل نے کہا کہ معاملہ حساس ہے چیف جسٹس نے کہا ہم سرکار کے خلاف نہیں ہے کمیٹی کے حدود ہیں اگر سپریم کورٹ منظور کرے گی تو ایک مختار ایکسپرٹ کمیٹی بنے گی سرکار وکیل کی اس بات پر کپل سبل نے دہرایا ہم عرضی گزاروں کی طرف سے یہی سوال ہے کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا مرکزی حکومت نے پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال جاسوسی کے لئے کیا ہے یا نہیں ؟کانگریس نے پیگاسس معاملے کے مختلف پہلو¿ں کی جانچ کے لئے کمیٹی تشکیل کرنے سے متعلق مرکزی سرکار کے حلف نامہ کو لیکر اس پر نقطہ چینی کی اور سوال کیا کہ بلی دودھ کی رکھوا لی کیسے کر سکتی ہے ؟کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا نے بھی یہ کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کہیں کہ کیا مجرم خود ہی جانچ کرے گا؟مودی جی سیدھا جواب دیں کیا آپ نے پیگاسس اسپائی ویئر خریدا ہے یا نہیں ؟ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟