دہشت گردی کے لئے بچوں کا استعمال !

دہشت گردی سے وابستہ سر گرمیوں کے لئے آتنکی گرپووں کے ذریعے بچوں کو زیادہ تعداد میں بھرتی کئے جانے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارت سرکار نے اس کےلئے ذمہ دار سبھی عناصر کو ملنے والی سر پرستی کو ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں بچے اور مسلح جنگ موضوع پر ایک کھلی بحث کے دوران کہا کہ ہم عالمی دہشت گردی میںایک خطرناک اور تشویش ناک ٹرینڈ دیکھ رہے ہیں اور وہ یہ ہے کہ دہش گردانہ سر گرمیوں کے لئے بچوں کو بھرتی کئے جانے کے معاملے سامنے آرہے ہیں انہوں نے کہا خاص طور پر کورونا وبا کے دوران اسکولوں کے بند ہونے کے دوران یہ ٹرینڈ بڑھا ہے اور بچوں کے طئیں اس سنگین استحصا ل کے لئے ذمہ دار سبھی عناصر کو مل رہی سر پرستی کو ختم کیا جانا چاہئے انہوں نے کہا سیکورٹی کونسل ولی رائے کے باوجود ہم تشویش کے بعد یہ نوٹس می لیتے ہیں کہ ہمیں چوکس رہنا چاہئے کیونکہ چنندہ طریقے سے بچوں کے استعمال سے دہشت گردی کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے اور یہ روکنا چاہئے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!