کہیں گجرات دوسرا اٹلی فرانس نا بن جائے
گجرا ت میں کورونا وائرس کے انفکشن کے مریض مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں ریاست میں ان کی تعداد تین ہزار سے اوپر جاچکی ہے اور ریاست میں اس مرض سے اب تک 151لوگوں کی موت ہو چکی ہے حالانکہ ریاست کے افسر کمیونٹی ٹرانسفر سے انکار کر رہے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے جس خطرناک شکل میں ووہان میں تباہی دیکھنے کو ملی تھی اسی طرح گجرات میں بھی پھیل رہا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ وائرس ایلٹ انسٹرین جوکہ ووہان اٹلی ،فرانس اور امریکہ میں پایاگیا وہی گجرا ت میں بھی ہے جبکہ دوسرے حصوں میں وائرس کمزور شکل میںپھیل رہا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گجرات میں امریکہ اور یورپی ملکوں سے زیادہ لوگ آئے ہیں اس لئے یہاں ایڈ رین وائرس ہے ریاست کے پرنسپل ہیلتھ سکریٹری جینتی روی نے بتایا کہ گجرا ت میں پہلا مریض سامنے آنے کے 35دن بعد انفکشن معاملوں کی تعداد بڑھ کر 3071تک پہونچ گئی ہے اتنے ہی دنوںمیں اٹلی میں 80536فرانس میں 56972اور اسپین میں9410معاملے سامنے آئے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ لاک ڈاو ¿ن بیرون ملک سے لوٹ رہے لوگوں کو فوراً آئی سلوشن میں رکھنے کی پالیسی کچھ حد تک کامیاب رہی ہے ۔جس نے بیماری کوپھیلنے سے روکنے میں مددکی ہے ۔وزیر اعلیٰ روپانی نے کہا ہم نے غیر ملی دورہ کرکے لوٹے تیس ہزار لوگوں کی پہچان کرلی ہے جب تک ہم دہلی میں تبلیغی جماعت کے پروگرام سے واپس لوٹے لوگوں کا پتہ لگاتے جب تک وہ دوسروں کے رابطے میں آچکے تھے اس سے تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں