نارتھ کوریا اندر سے کیسا ہے

دنیا میں اگر کوئی ملک سب سے بڑے بند دروازے کے پیچھے جیتا ہے تو وہ ہے نارتھ کوریا۔ باہری دنیا سے اس کا رابطہ نہ کے برابر ہے۔ وہاں کے عام لوگ باہر نہیں جاسکتے اور باہر کے لوگ آسانی سے اندر نہیں داخل ہوسکتے لیکن کچھ لوگ خطروں سے کھیل کر نارتھ کوریا سے بھاگنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ایسے ہی کچھ لوگوں نے بی بی سی کو بتایا کہ نارتھ کوریا میں زندگی کیسی ہے۔وہ باہری دنیا سے کتنا الگ ہے۔ نارتھ کوریا کی کونسی بات ہے انہی آج بھی یاد آتی ہے۔ نارتھ کوریا سے بھاگ کر نکلنے والی ایک خاتون نے بتایا بچپن سے ہی ہمارا برین واش کیا جاتا ہے کہ امریکی بھیڑیا ہوتے ہیں۔ میں کافی وقت تک یہی سوچتی تھی کہ امریکہ میں رہنے والے سبھی لوگ خطرناک ، مطلبی اور پیلی آنکھوں والے ہوتے ہیں۔ ایک دوسری خاتون نے بتایا کہ اسے بہت وقت تک لگتا رہا کہ امریکہ اور ساؤتھ کوریا میں رہنے والوں کی چھاتی پر گھنے وال ہوتے ہیں۔ وہاں رہ چکے ایک لڑکے نے بتایا کہ نارتھ کوریا میں ہر ہفتے ریگولر کریٹک کے نام سے ایک پروگرام ہوا کرتاتھا جس میں خود کو محاسبہ کرنے کوکہا جاتا تھا اور ساتھ ہی دوسرے کے غلط برتاؤ کی جانکاری بھی دینی ہوا کرتی تھی۔ نارتھ کوریا کے بارے میں کوئی ایک بات جو آپ دوسروں کو بتانا چاہتے ہیں، جواب میں ایک خاتون کہتی ہے کہ سبھی کے اندر ایک ہی طرح کا دل اور جذبات ہوتے ہیں میں چاہتی ہوں کہ باقی لوگ ہمیں بھی اپنی طرح سمجھیں۔ ایک لڑکے نے بتایا کہ جب ہمیں ٹھنڈلگتی ہے تو ہم کوٹ پہن لیتے ہیں اسی طرح جب ہم اکیلے ہوتے ہیں تو ہمیں پیار چاہئے۔ ایک دوسرے لڑکے نے بتایا کہ نارتھ کوریا کے لوگوں کو آزادی کے لئے لڑنا پڑتا ہے اور وہ اس آزادی کو بڑی شدت سے چاہتے ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ لوگ اس بات کو ہمیشہ یاد رکھیں ۔ نارتھ کوریا میں کم جونگ کی حکومت ہے۔ اس دیش کے بارے میں بہت کم جانکاری باہر نکل کر آتی ہیں۔ نارتھ کوریا اپنے نیوکلیائی پروگرام میں لگاتار توسیع کررہا ہے جس کے چلتے اسے کئی اقتصادی پابندیاں جھیلنی پڑ رہی ہیں۔ امریکہ نارتھ کوریا کو عالمی برادری سے الگ تھلگ کردینا چاہتا ہے ایسے میں وہاں کے شہریوں کا کیا نظریہ ہے اور وہاں کی زندگی کے رنگ کیسے ہیں، یہ جاننا ہمیشہ ہی دلچسپ رہتا ہے۔ ایک لڑکے نے بتایا کہ میں بھارت اور امریکہ کے بارے میں سوچتا ہوں ، میں نے ہندوستانی فلموں میں دیکھا ہے کہ ان میں لوگ بہت زیادہ ڈانس کرتے ہیں، یہ سب مجھے کول لگتا ہے۔ مجھے ان لوگوں سے جلن ہوتی ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!