اے ٹی ایس کی کاررائی سے این سی آر میں بڑا حملہ ٹلا

دیش کو سرحد پار سے حملوں کاخطرہ تو تھا ہی لیکن دیش کے اندر بھی کئی تنظیمیں ہے جو دیش کی آزادی کو وقانون و نظم کے لئے خطرہ ہے تازہ مثال ہے نوئیڈا میں نکسلیوں سے جڑے بڑے گینگ کاپردہ فاش ہونا یوپی کے نوئیڈا میں نکسلیوں کے ایک بڑے گینگ کو بے نقاب کرکے پولیس نے دہلی اور این سی آر میں ایک بڑے نکسلی حملے کی سازش کو ناکام کردیا ۔ نوئیڈا کے سیکٹر۔ 49 کے ہنڈن وہار، صدرپور اور چندولی سے پکڑے گئے نکسلی دہلی اور این سی آر میں بڑی واردات کوانجام دینے کے لئے اے کے 47 خریدنے کے فراق میں تھے ۔ سنیچرکی رات اور ایتوار کی صبح ہنڈن وہار اور صدرپور علاقوں سے نکسلی گروہوں سے جڑے9خطرناک مجرموں کے بارے میں اطلاعات سے اے ٹی ایس کی ٹیم نے چندولی ضلع سے گروہ کے سرغنہ روی داس کو گرفتار کیا ہے۔اس کے پاس سے فوج کی رائفل، 550 کارتوس کے علاوہ 3ایس ایل آر میگزین بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ان میں ممنوعہ نکسلی تنظیم پیپلز وار گروپ کا پانچ لاکھ کاانعامی کمانڈر رنجیت پاسوان بھی ہے۔ سیکٹر۔ 49 ہنڈن وہار کے رہنے والے ایک شخص نے ایس ا یس پی کو مشتبہ افراد کے بارے میں خبر دی تھی بھلے ہی یہ کہہ کر آئی جی اے ٹی ا یس نے نوئیڈا پولیس کی کڑکڑی ہونے سے بچا لی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ قریب ایک مہینہ پہلے یوپی اے ٹی ایس کی بنارس ٹیم نے الیکٹرانک نگرانی کے ذریعہ سے نوئیڈا کے کچھ مشتبہ سرگرمیوں کو ٹریس کیا تھا۔ اس کے بعد سے اے ٹی ایس لگاتار یہاں رہ رہے نکسلیوں کی ہر حرکتوں پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ اے ٹی ایس کے ایک افسر نے بتایا کہ الیکٹرانک سرویلینس اور مینوئلی بھی اس کی سرگرمیوں کو ٹریک کیاجارہاتھا۔ اے ٹی ایس کے آئی جی اسیم ارون کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو بم بنانے کے ماہر ہے آئی جی کے مطابق یہ لوگ سیکٹر۔ 49 ہنڈن وہار میں رہ رہے تھے۔ سالار پور میں آفس کھول کر پراپرٹی ڈیلنگ کی آڑ میں لوکل بدمعاشوں کو جوڑ رہے تھے یہ بینک ، اے ٹی ایم لوٹ مار اور پھروتی اور اغوا اور سپاری لے کر قتل کرنے کے فراق میں تھے۔آئی جی نے بتایا کہ ان کے پاس سے جلاٹین کی 45چھڑیں، ڈیٹونیٹر، پستل اور طمنچے ،گولیاں کاریں موبائل وغیرہ ملیں ہیں۔ چندولی سے گرفتار سرغنہ کے پاس سے جو سامان برآمد ہوا ہے وہ سب کسی سیکورٹی فورس لٹا ہوا لگ رہے ہیں۔ نوئیڈا کے ایس ایس پی دھرمیندر یادو نے بتایا نوئیڈا کے ایک شہری کی خبر پر اے ٹی ایس نے اتنی بڑی کارروائی کرکے ایک بڑے حملے کی سازش کاپردہ فاش کیاہے۔ شہری کی پہچان چھپاتے ہوئے بتایا کہ اس شہری کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ پولیس کی کارروائی سے ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچا ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!