دہشت گردی کی وجہ سے دیوالیہ ہوتا جارہا ہے پاکستان

کشمیرمیں دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کیلئے پاکستان جس ڈھنگ سے پیسے خرچ کررہا ہے اس سے اس کا خزانہ خالی ہوتا جارہا ہے۔ پچھلے 15 سال میں پاکستان کو دہشت گردی کی وجہ سے درپردہ طور پر 11800 کروڑ ڈالر (قریب 9.91 لاکھ) کروڑ روپے سے بھی زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے۔ باوجود اس کے وہ اپنے ناپاک ارادوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ پاکستان کے اقتصادی سروے 2015-16 کی رپورٹ میں صاف طور پر دہشت گردی کی وجہ سے الگ الگ سیکٹر میں ہوئے اقتصادی نقصان کا ذکر کیا گیا ہے۔ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ میں آئی گراوٹ کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے 2014-15 میں 455 کروڑ ڈالر اور 2015-16 میں 204 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔ اگر ہم پچھلے چار سال کے اعدادو شمار پر نظر ڈالیں تو2009-10 میں اسے 1356 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا تھا جو 2010-11 میں بڑھ کر 2370 کروڑ ڈالر ہوگیا۔ 2011-12 میں 1198 کروڑ ڈالر ،2012-13 میں 957 اور 2013-14 میں 770 کروڑ ڈالر۔ یہ اعدادو شمار پاکستان کے اقتصادی سروے رپورٹ میں دئے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں تین سال میں 738 حملے ہوئے ہیں۔ ان پاک حمایتی دہشت گردوں نے 2013 ء میں 170 حملے کئے۔270 گھس پیٹھ کی کوششیں کی گئیں،38 آتنک وادی مارے گئے،53 ہندوستانی جوان شہید ہوئے اور15 شہریوں کی موت ہوئی۔2014 ء میں یہ حملے بڑھے اور 222 تک پہنچ گئے۔
دراندازی کی 222 کوششیں ہوئیں اور 52 دہشت گرد مارے گئے،47 جوان (ہمارے) شہید ہوئے اور 28 شہری مارے گئے۔ 2015ء میں208 حملوں میں 46 دہشت گرد مارے گئے اور 39 جوان شہید ہوئے۔ 121 بار دراندازی ہوئی، 17 بے قصوروں کی جان گئی۔ 2016 میں اب تک 138 حملے ہوئے،150 درانداز اور 5 آتنکی اور 29 جوان شہید ہوئے ہیں4 شہری بھی مارے گئے ہیں۔ کشمیر میں دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے لئے اب پاکستان سے خلیجی ملکوں میں کام کرنے والے کشمیریوں کو مہرہ بنایا ہے۔ ان کے کھاتوں میں بیرونی ملک سے پیسہ بھیجا جاتا تھا۔بعد میں دہشت گردوں اور پاکستانی ایجنٹوں تک پہنچ جاتا تھا۔ امریکہ نے بھی اب پاکستان کو دینے والی مالی امداد پر روک لگا دی ہے۔ پینٹاگن نے پاکستان کو دی جانے والی 30 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد روک دی ہے۔ ساری دنیا اب یہ ماننے پر مجبور ہوتی جارہی ہے کہ دنیا میں دہشت گردی پھیلانے میں پاکستان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی نرسری بن گیا ہے اور چین اب بھی پاکستان کی مالی مدد کررہا ہے اور اسی سے پاکستان زندہ بھی ہے لیکن دہشت گردی کو اسی رفتار سے پاکستان بڑھاوا دیتا رہا تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!