بالی ووڈ کے سلطان ’’سلمان‘‘ سے مچائی دھوم
تمام تنازعوں کے باوجود بالی ووڈ میں اداکار سلمان خان کا جلوہ برقرار ہے۔ عید پر سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ سے دھوم مچا دی ہے۔ میں نے یہ فلم دیکھی ہے اور مجھے یہ کہنے میں کوئی قباحت نہیں کہ سلمان نے بڑھیا فلم بنائی ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ فلم نے باکس آفس میں دھوم مچا رکھی ہے۔ پہلے ہفتے پراپنی فلم ’پریم رتن دھن پائیو‘ کے 129 کروڑ روپے کے کلکشن کے ریکارڈ کو سلمان خان کی ’’سلطان‘‘ سے پہلے چار دنوں میں ہی توڑدیا تھا لیکن پہلے ہفتے کے ریکارڈ کے معاملے میں سلطان نے 180 کروڑ کے کلکشن کے ساتھ اتنی بڑی لکیر کھینچ دی ہے جسے توڑنا کسی کے لئے آسان نہیں ہوگا۔ اب تک سب سے زیادہ کمائی (340 کروڑ) کرنے والی ’پی کے‘ کی بات کریں تو اس نے بھی پہلے ہفتے میں صرف95 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ بہرحال سب سے تیزی سے 100 کروڑ اور 150 کروڑ روپے کی کمائی کرنے کے بعد ’سلطان‘ منگلوار کو سب تیزی سے 200 کروڑ کے کلب میں اینٹری کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے سلمان کے فین کو خوش کردیا ہے۔ وہ جیسے ہی اسکرین پر آتے ہیں سنیما ہال میں سیٹیاں گھونجنے لگتی ہیں۔ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بنی یش راج فلم کے بینر تلے اس فلم میں سلمان کے ساتھ انوشکا شرما ، امت ساد، رندیپ ہڈا، اننت شرما نے بھی شاندار رول کیا ہے۔ سلمان نے اس فلم میں جس ڈھنگ سے اپنے کردار کو انجام دیا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ باکس آفس کے ذریعے سے آج سلمان یقینی طور سے نمبر ون ہیں۔ چاہے جب وہ پتنگ لوٹتے دکھائی پڑتے ہیں یا پھر پہلوان کے رول میں۔ میڈل جیتنے پر وہ جیسے خوش ہوتا ہے تو لگتا نہیں کہ ہیرو اسکرین پر ایکٹنگ کررہا ہے۔ بیٹے کی موت کے بعد جب وہ بلڈ بینک کے لئے نئے مشن پر نکلتا ہے تو اس کی ایکٹنگ دیکھنے لائق ہے۔ سلطان ایک ایسے پہلوان کی کہانی ہے جو پیار کے چکرمیں پڑ کر کشتی کی دنیا میں آتا ہے اور چھا جاتا ہے لیکن کامیابی کی اس چکاچوند میں وہ رشتے کی اہمیت کو بھولنے لگتا ہے۔ اسی درمیان سلطان کی آنکھیں عارفہ(انوشکا شرما) سے چارہوتی ہیں اور اس سے شادی کا من بنا لیتا ہے۔ عارفہ خود ایک پہلوان ہے اور اس سے شادی کرنے کے لئے پہلوان بنتا ہے۔ باقی کہانی بتاؤں گا تو آپ کا مزہ کرکرا ہوجائے گا۔ سلطان فلم میں پہلوانوں کی زندگی میں کیسے کیسے موڑ آتے ہیں ، چیلنج آتے ہیں اسے دکھایا گیا ہے۔ مارشل آرٹ کا کھیل ابھی بھارت میں اتنا مقبول نہیں ہوا ہے لیکن دنیا بھر میں کمائی کے میدان میں یہ تیسرے نمبر کا اسپورٹس ہے۔ اس فلم سے اس سپورٹس کی پرموشن بھی ہوگی۔ صاف ستھری اس فلم کو ہر شخص اپنے خاندان کے ساتھ دیکھ سکتا ہے۔ اگر آپ سلمان خان کے فین ہیں تو اس فلم کو ضرور دیکھیں۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں