درگا شکتی ناگپال نے اکھلیش سرکار کو تھوک چاٹنے پر مجبور کیا!

آخر کار ایس ڈی ایم درگا شکتی کو شکتی مل گئی۔ اکھلیش یادو سرکار کو تھوک کر چاٹنا پڑا۔ وزیر اعلی اکھلیش یادو نے درگا شکتی ناگپال کی معطلی واپس لیتے ہوئے ان کی بحالی کردی۔ ایس ڈی ایم صدر کے عہدے پر رہتے ہوئے درگا کو 27 جولائی کو معطل کیا گیا تھا۔ حالانکہ سرکار کا کہنا تھا کھادل پور میں واقع ایک مذہبی عبادتگاہ کی دیوار گرانے کے معاملے میں انہیں معطل کیا گیا لیکن مانا جارہا تھا کے ریت مافیا کے دباؤمیں درگا کی معطلی کی گئی تھی۔ یہ ہی وجہ رہی کے نہ صرف مقامی سطح پر ریاستی سرکار کو اس کی مخالفت جھیلنی پڑی بلکہ قومی سطح پر بھی سپا کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ درگا پنجاب کیڈر کی آئی ایس افسر ہیں اور بعد میں انہوں نے یوپی کیڈر لے لیا اس لئے پنجاب سرکار نے انہیں اپنے یہاں لینے کی پیشکش کی تھی۔ یہ ہی نہیں آئی ایس ایسوسی ایشن بھی درگا شکتی ناگپال کی حمایت میں ریاستی حکومت کے سامنے آ گئی تھی۔ نہ صر سیاسی اور سماجی تنظیمی سطح پر اس کا معاملہ اٹھابلکہ سپریم کورٹ تک پہنچایا گیا۔ ایک طرف جہاں درگا کی معطلی کی مخالفت ہورہی تھی وہیں سپا اپنی ضد پر اڑی تھی۔ سپا نیتا یوپی ایگرو کے چیئرمین نریندربھاٹی نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ مذہبی مقام کی دیوار گرنے پر 41 منٹ میں انہوں نے درگا کو معطل کردیا تھا۔ درگا کو لیکر اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ روی کانت سنگھ کے ذریعے بھیجی گئی رپورٹ راس نہ آنے پر اکھلیش سرکار کے نشانے پر وہ بھی آگئے۔ درگا کی معطلی کے ٹھیک ایک ماہ بعد27 اگست کو کمارروی کانت کا تبادلہ کردیاگیا۔ درگا کی مخالفت میں نہ صرف مقامی سپا نیتا بولے بلکہ قد آور وزیر اعظم خاں ، شیو پال یادو اور وزیر اعلی بھی مخالف تھے۔ اپریل میں ایس ڈی ایم صدر کے طور پر تعیناتی کے بعد درگا نے 27 جولائی تک غیرقانونی کھدائی کے الزام میں 297 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔ تعیناتی کے دوران اپنے عہد میں ناجائز کھدائی کرنے والوں سے 82.5 لاکھ محصول بھی وصولا جو ان کی معطلی کا سبب بنا۔ درگا نے یوپی سرکار کی پول کھول دی۔
ریاست میں سرگرم کھان مافیا کئی سال تک درگا شکتی کو یادکرے گا۔ ان کی معطلی کے بعد ہی ریاستی سرکار نے سبھی ضلعوں میں ناجائز کھدائی کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دئے۔ نوئیڈا گریٹر نوئیڈا میں تو معطلی کے بعد اچانک پولیس کی سرگرمی بڑھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے 20 سے زیادہ ڈمپر تھانے میں دکھائی دینے لگے۔ یمنا ندی ہویا ہنڈن اس کے کنارے بسے گاؤں میں چل رہی ناجائز ریت کی سپلائی ختم کرنے کیلئے پولیس افسران کو خود کھادر میں اترنا پڑا۔ بھاجپا ضلع پردھان ہریش ٹھاکر نے کہا اکھلیش سرکار نے درگا شکتی ناگپال کی معطلی غلط کی تھی اور معطلی واپس لیکر حکومت نے اپنی بھول سدھاری ہے۔ آئی ایس ریٹائرڈ گنیش شنکر ترپاٹھی کا کہنا ہے درگا شکتی کو جس معاملے میں معطل کیا گیا تھا اصل میں وہ اشو نہیں تھا۔ اس کو سیاسی طول دینے سے واویلا کھڑا ہوا۔ ان کی بحالی تو پہلے سے طے تھی۔ چارج شیٹ داخل ہونے میں وقت لگتا ہے ۔دیر سے ہی صحیح مگر سرکار نے صحیح فیصلہ کیا ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!