راہل کا بیان! ہم تو ڈوبیں گے ہی ساتھ کانگریس کو بھی ڈوبادیں گے!
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے لگتا ہے کہ نئے اوتار کے روپ میں جنم لیا ہے۔ راہل گاندھی کے نئے اوتار کو نہ تو ہم سمجھ سکے ہیں اور نہ ہی پارٹی کے کئی سینئر نیتا۔ وہ کب کیا کہہ دیں ،کردیں اس سے پارٹی میں ہڑکم مچا ہوا ہے۔ راہل گاندھی کی برشٹاچارکے داغ سے خراب ہوچکی کانگریس کی ساکھ کو نکھارنے کی اسے کوشش کہاجائے یا پھر جنتا کی نظر پہچاننے کی حکمت عملی سمجھا جائے۔سزا یافتہ سانسدوں اور ودھایکوں کو بچانے کیلئے کیندر کے ایک آدیش کو بکواس و پھاڑنے لائق بتا کر سرکار کا فیصلہ بدلوا چکے راہل نے اس بار مہاراشٹر سرکارکو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ مہاراشٹر کے مکھیہ منتری پرتھوی راج چوہان کی موجودگی میں شکروار کو راہل نے کہا کہ آدرش گھوٹالے کی جانچ رپورٹ خارج کرنے کے فیصلے پر راجیہ سرکار کو دوبارہ غور کرنا چاہئے۔ کانگریسی حکومت والی ایک درجن ریاستوں کی بیٹھک کے بعد راہل گاندھی نے یہ ٹپنی کی۔ رپورٹ میں کئی سابق مکھیہ منتری و دیگر پھنسے ہوئے ہیں۔مہاراشٹر سرکار نے چوہان کی سربراہی میں کیبنٹ کی بیٹھک میں اسے سب کی منظوری سے رپورٹ کو خارج کیاگیا۔ راہل کی ٹپنی کے بعد اسہمت محسوس کررہے چوہان نے کہا کہ اپنے منتری ...