Translater
02 اپریل 2022
مکان خالی کروانے کیلئے باو ¿نسروں کا استعمال !
سپریم کورٹ کو یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ راجدھانی میں واقع خان مارکیٹ کے قریب سجان سنگھ پارک میں مقیم سرکار حکام سے مکان خالی کروانے کے لئے پرائیویٹ فرم اپنے باو¿نسر بھیجتی ہے ۔چیف جسٹس این وی رمن کی بنچ کو سرکاری وکیل تشار مہتا نے جمعہ کو یہ جانکاری دی جس میں بتایا کہ سجان سنگھ پارک کے فلیٹ میں رہنے والے حکام سے باو¿نسر بھیج کر زبردستی فلیٹ خالی کرنے کے لئے دباو¿ بنایا جارہا ہے ۔اس پر تشار مہتا کی بات سن کر چیف جسٹس بولے بھارت سرکار کےخلاف باو¿نسر کیسے بھیج سکتے ہیں ؟ سرکار وکیل مہتا کا کہنا تھا جس حکم کیخلاف سپریم کور ٹ آئے ہیں اس سے دوسرے فریق کو مکان خالی کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔مہتا نے معاملے کی فوری سماعت کے لئے چیف جسٹس سے درخواست کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے سماعت کے لئے معاملے کو پینل کرنے کاحکم دیا ۔اس معاملے میں سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ہائی کورٹ نے پچھلی سال جنوری میں مرکز کوحکم دیا تھا کہ سوما سنگھ اینڈ سنس کو بقایا کرایا ادا کیا جائے ۔اس فرم نے مزید کرایا کنٹرول کی عدالت میں فلیٹ خالی کرانے کا دعویٰ کیا تھا ۔عدالت نے فیصلہ فرض کے حق میں سنایا تھا ۔
(انل نریندر)
ضرورت مندوں کو مفت راشن ملتا رہے گا
بڑھتی مہنگائی کے دوران غریبوں کے لئے سرکار بڑی راحت لے کر آئی ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہوئی کیبنیٹ کمیٹی نے اب اس سال ستمبرتک اسی کروڑ آبادی کو مفت راشن دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔کورونا کی شروعا ت ہونے پر سال 2020اپریل میں غریبوں کو مفت راشن دینے کے لئے مودی سرکار نے پردھان منتری غریب کلیان اناج یوجنا کی شروعات کی تاکہ وبا کے دوران غریبوں کو غذا یقینی کی جاسکے ۔اس سال 31مارچ کو مفت راشن کی اس سکیم کی میعاد ختم ہونے والی تھی ۔مانا جا رہا تھا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے بڑھ رہی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے سرکار نے غریبی سے جڑی انن یوجنا کوجاری رکھنے کا فیصلہ کیا تاکہ ان پراناج خریدنے کا مالی بوجھ نہ پڑے ۔اس سال اپریل سے ستمبر تک 80کروڑ جنتا کو مفت راشن دینے سے سرکار پر 80ہزار کروڑ روپے کا فاضل مالی بوجھ پڑے گا ۔اب تک ا س اسکیم کے تحت اپریل سے لے کر اور اس سال مارچ تک سرکار 2.60لاکھ کروڑ روپے کاخرچ اٹھا چکی ہے ۔اس کے تحت ہر شخص کو ماہانہ پانچ کلو راشن مفت ملتا رہے گا ۔یوپی سمیت چارریاستوں کے چناو¿ میں بھاجپا کو ملی شاندار جیت کا کریڈٹ دیہی علاقوں میں غریب کلیان انن یوجنا کا بھی فائدہ بھاجپا کو ملا ہے ۔یہ مانا جا رہا ہے مہنگائی کے سبب جو ناراضگی سرکار کے تئیں تھی اس اسکیم سے کم ہو گئی ۔اور مرکزی سرکار نے پھر اس اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔حالانکہ اس وقت کورونا ختم ہو چکا ہے ۔کورونا کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن کے وقت شروع ہوئی اس اسکیم کو پانچ بار بڑھایا گیا ۔جسے پورے دو سال ہو چکے ہیں اب چھٹی بار چھ مہینہ اور اس اسکیم کا فائدہ ملے گا ۔ویسے غریبوں کو راحت اور رعایت دینے کی اسکیمیں انہیں خود کفیل بنانے کو ٹارگیٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے چلائی جانی چاہیے ناکہ سیاسی فائدے کے مقصد سے کئی بار ایسی اسکیمیں غریبوں کے لئے بیساکھی بن کر رہ جاتی ہیں ۔کچھ لوگ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی کوشش کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔
(انل نریندر)
چین کو سنائی کھری کھری!
بھارت نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ چین کے ساتھ اس کے رشتے ٹھیک نہیں ہیں ۔وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے چینی وزیر خارجہ وانگچی کے ساتھ بات چیت کی جانکاری دینے کے سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں بتایا میں بلا ہچک کے کہتا ہوں کہ چین کے ساتھ بھارت کا رشتہ اب پہلے جیسا نہیں ہے ۔اور جب تک سرحد پر حالات بہتر نہی ہوتے تو رشتے بھی بہتر نہیں ہوں گے ۔سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے مسئلے پر وزیرخارجہ نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے حکام سے بات کریں گے ۔اور اعتراف کیا کہ 1993-96کے معاہدوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس سے بڑی تعداد میں فوجیوں کی موجودگی ہے ۔اس کو دیکھتے ہوئے ہمارے چین سے تعلقات کشیدہ ہیں ۔حالیہ صورتحال میں ایک ورک ان پروگریس کہوں گا حالانکہ یہ کام کافی دھیمی رفتار سے چل رہا ہے ۔اسے آگے لے جانے کی ضرورت ہے ۔کیوں کہ ڈس ایگریمینٹ کے لئے ضروری ہے ادھر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے چین کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے دوران مشرقی لداخ میں باقی بچے سبھی متنازعہ علاقوں سے فوجیوں کو جلد سے جلد اور پوری طرح پیچھے ہٹنے پر زور دیا ہے ۔ا ن کا کہناتھا کہ ڈابھول نے باہمی رشتوں کو فطری طور سے بنائے رکھنے میں آنے والی رکاوٹوں کی دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔وانگ کا یہ دورہ کافی اہم اس لئے تھا کہ دونوں دیشوں کے درمیان پچھلے سال سے جاری تعطل کے درمیان چین کا کوئی سینئر وزیر پہلی بار بھارت آیا ہے ۔چوکانے والی بات یہ ہے کہ چین وزیرخارجہ کا یہ دورہ کوئی پہلے سے طے نہیں تھا ۔بلکہ وہ قابل سے اچانک دہلی آئے ایسے میں وانگ کا دہلی آنا اس بات کابھی اشارہ مانا جاسکتا ہے کہ شاید چین فی الحال تنازعات پر روک لگانا چاہتا ہے ۔جو دیش حال تک بھارت سے سیدھے منھ بات کرنے کو تیار نہیں تھا اب اس کے وزیرخارجہ نے بھارت آنے کی پہل کرکے بڑا پیغام دیا ہے ۔وزیر خارجہ نے مسلم دیشوں کی انجمن او آئی سی میں کشمیر کے مسئلے پر بھی چین کے وزیرخارجہ کے تبصرے پر بھارت کا سخت موقف رکھا ۔ہندوستانی وزیرخارجہ جئے شنکر نے کہا کہ یہ ہمارا اندرونی معاملے ہے چین کا اس سلسلے میں آزاد پالیسی اپنانی چاہیے ۔کسی دیش کے بہکاوے میں آکر رائے زنی نہیں کرنی چاہیے ۔کل ملا کر چین پر بھارت یقین نہیں کر سکتا ۔اس میں غور کی بات چیت پر حیرانی کی بات یہ ہے کہ بات چیت کو ہر دور میں چین کچھ نہ کچھ اڑیل رخ دکھاتا رہا ہے ۔جس سے تعطل دور ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔دیکھیں تیل کی دھار دیکھیں ۔
(انل نریندر)
01 اپریل 2022
امت شاہ نے کرایا تاریخی معاہدہ !
آسام اور میگھالیہ کے درمیان گزرے پچاس برسوں سے جاری سرحدی تنازعہ پر بریک لگ گیا ہے ۔دونوں ریاستوں کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ ہوا ہے ۔دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے ایک معاہدہ پر اتفاق رائے ظاہر کیا ہے ۔منگلوار کو آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما ممبر پارلیمنٹ دلیپ سیکیا اور میگھالیہ کے وزیراعلیٰ گونارائیڈ سنگھوا نے راجدھانی دہلی میں وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی ۔اس سرحدی تنازعہ کا حل نکالنے کے لئے ایک معاہدہ کیا گیا اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ دونوں ریاستوں 70فیصد سرحد تنازعہ سے آزاد ہو گئی ہے ۔دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے بتایا کہ آگے کا جھگڑا بھی ہم بات چیت سے سلجھا لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج بہت اچھا اور بڑا کام ہوا ہے اور دنوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ٹیم کو وزیراعظم مودی اور بھارت سرکار کی طرف سے شکریہ کہا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک تیار نارتھ ایسٹ کا جو خواب پی ایم مودی نے دیکھا تھا وہ جلد تعبیر ہوگا ۔امت شاہ نے بتایا کہ اب تک تقریباً چار ہزار آٹھ سو زیادہ ہتھیار قانونی اتھارٹی کو سرینڈر کر دئیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا وزیراعظم نریندرمودی نے نارتھ ایسٹ کی شان کے لئے یہ کام کیا ہے ۔انہوں نے پی ایم کے نارتھ ایسٹ سرحد کے بارے میں بات کی تھی ۔سب سے پہلے 2019تریپورہ میں مسلح جنگی گروپ کے درمیان معاہدہ ہوا ۔دراصل 1972میں جب آسام کو کاٹ کر میگھالیہ کو الگ ریاست بنایا گیا تھا ۔تبھی سے دونوں ریاستوں کو 12سرحدی علاقوں کی حد بندی کو لیکر تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا ۔دونوں ریاستوں کے درمیان قریب 885کلو میٹر لمبی سرحد کا یہ بڑا حصہ ہے جس کے سبب ان کے درمیان کئی بار ٹکراو¿ کے حالات بن گئے ۔دونوں ریاستوں کے درمیان سرحدی تنازعہ کتنا پیچیدہ رہا ہے اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک دہائی پہلے جنوری 2012میں میگھالیہ میں گوہاٹی کے اس وقت کے وازیراعلیٰ ترون گوگوئی کی یہ سرکار ی رہائش گاہ کی زمین کو اپنا بتا دیا تھا ۔یہاں تک کہ 1985میں دیش کے ریٹائرڈ چیف جسٹس وائی وی چندرچور کی سربراہی میں بنی کمیٹی بھی کوئی حل نہیں نکال سکی ۔ایسے میں آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسو اشرما اور میگھالیہ میں وزیراعلیٰ کونورائیڈ سنگھما دونوں ریاستوں کے 70فیصدی سرحدی تنازعہ کو سلجھانے کے لئے معاہدہ تک پہونچانا واقعی ایک بڑاکارنامہ ہے ۔دونوں ریاستوں کے درمیان اس سال جنوری میں اتفاق رائے ہوگیا تھا ۔جسے اب امت شاہ نے سمجھوتیہ کی شکل دے دی ہے ۔امید کی جاتی ہے اسی طرح دیگر ریاستوں کی سرحد سے متعلق تنازعوں کو بیٹھ کر ٹیبل سلجھا لیا جائے گا ۔
(انل نریندر)
بھارت میں بنے گا روس یوکرین جنگ خاتمہ کا سمجھوتہ !
ہندی اخبار دینگ بھاسکر کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں امن قائم کرنے کے لحاظ سے آنے والے کچھ دن بے حد اہم ثابت ہو سکتے ہیں ۔روس -یوکرین کے درمیان ایک ماہ عرصہ سے جاری جنگ کو بند کرانے کا فارمولہ بھارت میں بنانے کی تیاری ہے ۔روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوہ روف کا اچانک بھارت دورہ اس سمت میں اہم قدم ہے ۔وزیر خارجہ جلد بھارت آئیںگے حالانکہ یہ طے ہے ان کا دورہ اسرائیل کے وزیراعظم نتالی بینٹ کے دورہ سے ٹھیک پہلے ہوگا ۔نتالی دو اپریل کو بھارت تشریف لا رہے ہیں روسی وزیرخارجہ سے بات چیت کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نتالی کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ان کا دورہ ختم ہونے کے بعد وزیراعظم مودی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے بات کریں گے ۔دوسری طرف نتالی بھی یہی کریں گے ۔بین الاقومی اسٹیج پر مسلسل جنگ بندی کی وکالت کررہا ہے ۔اس کے لئے اقوام متحدہ میں ایک دن دودن میں ووٹنگ میں بھارت نے حصہ نہیں لیا تھا ۔ایک تجویز یوکرین کے حق مین تھی دوسری روس کے حق میں ۔امن کے فارمولہ پر مفصل بات چیت روس یوکرین کے درمیان بھی جاری ہے ۔بھارت اسرائیل کے رول کے اہم پہلوو¿ں کو سلجھانے کا ہے ۔25مارچ کے امریکی وزیر نائب وزیر خارجہ ویکٹوریہ جیورن اسی مقصد سے بھارت آئیں تھیں ۔بھارت کے رشتے اچھے ہیں اسی طرح یوکرین کے پیچھے کھڑا امریکہ سے بھی بھارت کے تعلقات ہیں ۔موجودہ عالمی حالات میں روس اور امریکہ دونوں کو ہی بھارت کی ضرورت ہے اس لئے تنازعہ سلجھانے میں بھارت اہم رول نبھا سکتا ہے ۔کوارڈ میں بھارت کی حصہ داری کو لیکر امریکہ بہت خواہشمند ہے وہیں ۔برکس میں پوتن کی چاہت ہے کہ وہ مودی اور شی زنپنگ کے ساتھ کھڑے ہو کر پوری دنیا کو روس چین اور بھارت کی یکجہتی دکھائیں ۔اسرائیل کا سب سے قریبی دوست امریکہ ہے ۔دوسری طرف یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی یہودی ہیں ۔جو اسرائیل کے لئے اہم ہے نتالی اس لئے بھی ثالثی کی پہل کررہے ہیں ۔یوکرین میں جنگ ختم کرانے کو لیکر بھارت پہلے ہی سے کوششیں کرتا رہا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے پچھلے ایک مہینے میں پوتن اور زیلنسکی کے ساتھ فون پر دو بار لمبی بات کی ہے ۔فرانسیسی صدر ایمیونول میکرون پوتن سے دوبار لمبی بات چیت کرچکے ہیں ۔اسی دوران میکرون اور مودی کے درمیان بھی لمبی بات چیت ہوئی ہے ۔ان کوششوں کا مقصدجنگ روکنا ہی تھا ۔امریکہ بھی یہی چاہتا ہے کہ بھارت اسرائیل جنگ روکنے کا فارمولہ تیار کریں ۔
(انل نریندر)
31 مارچ 2022
حکام کے ہاتھوں میں ہوگی کمان !
یونیفائیڈ ایم سی ڈی کی کمان سینئرآئی ایس افسران کے ہاتھوں میں رہے گی اس کے علاوہ ایم سی ڈی کے بھی سینئر افسران ہی محکموں کے ہیڈ بنے رہیں گے اور تینوں ایم سی ڈی میں برے عہدوں پر ان کے ایگزیکٹو افسران کے علاوہ آئی ایس اور غیر آئی ایس افسران معمور ہیں دراصل یونیفائیڈ ایم سی ڈی کے وقت کونسلر رہے زیادہ تر نیتا بزرگ ہو چکے ہیں اور ان میں سے زیادہ سیاست سے توبہ کر چکے ہیں اس طرح ایم سی ڈی نے زیادہ تر کونسلر نوجوان ہونے کا امکان سامنے آنا جتایا جا رہا ہے ۔مگر ایم سی ڈی کے حکام کافی تجربہ کار اور سینئر ہوں گے ۔سال 2012میں ایم سی ڈی کی تقسیم ہونے تک اس کے تمام بڑے عہدوں پر سینئر افسران معمور تھے ۔ذرائع کے مطابق پہلے کی طرح میونسپل کمشنر کے عہدے پر ایک بار پھر سیکریٹری سطرح کے آئی ایس افسر کو مقرر کیا جائے گا ۔اسی طرح ایڈیشنل کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور ڈائرکٹر کے عہدوں پر ان کی ساکھ کے تحت آئی ایس افسر مقرر ہوں گے ان عہدوں پر میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسران کو مقرر کیا جائے گا ۔مانا جارہا ہے پہلے کی طرح ایم سی ڈی میں آئی ایس افسر فی تقرری آنے میں دلچسپی لیں گے ۔اس طرح مرکزی سرکار دہلی سرکار اور دوسری ریاستوں سے دیگر سروسز کے حکام کو ایم سی ڈی میں نمائندہ مقرر کرنے کی جگہ پر تقرری میں مشکل ہو جائے گی ۔تینوں ایم سی ڈی میں کمشنر کے عہدوں پر ایگزیکٹوا ٓئی ایس افسر معمو ر ہیں اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کے عہدوں پر کچھ ہی ایگزیکٹو آئی ایس افسر سنبھالے ہوئے ہیں ۔تینوں کارپوریشنوں میں ایڈیشنل کمشنر مرکزی سرکار دہلی سرکار اور دیگر ریاستوں سے مختلف سروسز کے حکام مقرر ہیں ۔
(انل نریندر)
نتیش پر حملہ :سیکورٹی انتظام میں بھاری چوک!
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی سیکورٹی میں اتوار کو ایک بڑی چ¾وک کا معاملہ سامنے آیا ہے ان کے آبائی شہر پٹنہ ضلع کے بختیار پور میں ایک ذہنی طور پر پاگل لڑکے نے پیچھے سے ان پر حملے کی کوشش کی شام پانچ بجے کے قریب یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ کے ذریعے مجاہد آزادی پنڈت شیل بھدر مانجھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے جا رہے تھے ۔وزیراعلیٰ ان دنوں اپنے پرانے لوک سبھا حلقے باڑ کے مختلف جگہوں پر پرانے لوگوں سے مل رہے ہیں ۔اسی کڑی میں وہ بختیار پور بھی گئے تھے ۔اس پورے پروگرام سے وابسطہ کئی ویڈیو وائرل ہوئے ۔واردات کے سلسلے میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ بختیار پور کی سیڑھی دھار کے قریب اپنے حمایتیوں سے ملنے کے بعد این ایم پر واقع اپنے گھر چلے گئے گھر پر کچھ وقت گزارنے کے بعد وہ بختیار پور بازار کی طرف نکلے وہاں ہیلتھ سینٹر کمپلیکس میں مجاہد آزادی پنڈت شیل بھدر مانجھی کا مجسمہ لگا ہے ۔طے پروگرام کے تحت انہوںنے مجسمہ پر پھول چڑھانے تھے ۔وزرائے اعلیٰ اپنے سیکورٹی حملے اور حکام کے ساتھ کمپلیکس میں پہونچے تو گیٹ کو بند کر لیاگیا ۔کچھ فوٹو گرافروں کے ساتھ حملہ آور لڑکا بھی اس کمپلیکس میں گھس گیا ۔وزیراعلیٰ جب مجسمہ کے چبوترے پر پہونچے تو لڑکا تیزی سے بڑھ کر ان کے قریب پہونچ گیا اور پیٹھ کی طرف سے حملے کا زبردست کوشش کی ۔وزیراعلیٰ حیرت زدہ رہ گئے ۔سیکورٹی عملے نے فوراً حملہ آور لڑکے کو اپنی حراست میں لے لیا اور چبوترے سے ہٹا دیا ۔وزیراعلیٰ گلہائے عقیدت پروگرام کے بعد وہاں سے چلے گئے وزیراعلیٰ نے اپنے اوپر حملے کی کوشش کرنے والے لڑکے پر کسی طرح کا ایکشن نہ لینے کی ھدایت دی ۔ان کا کہنا تھا کہ جس لڑکے نے یہ کوشش کی ہے وہ ذہنی طور سے کمزور ہے ۔افسران اس کی پریشانی کو دور کرنے میں مدد کریں ۔اے ڈی جی جتیندر سنگھ نے کہا جس آدمی نے حرکت کی ہے اسے سیکورٹی عملے نے فوراً حراست میں لے لیا ۔پہلی نظر میں لڑکا دماغی طور پر مینٹل محسوس ہو رہا تھا ۔جس طرح سے یہ لڑکا وزیراعلیٰ تک پہونچ گیا اور ان پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ،اس سے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔سیکورٹی میں اس خامی کا نتیجہ مانا جا سکتا تھا ۔آخر وہاں خاص طور سے وزیراعلی کے لئے ہی تعینات سیکورٹی ملازمین کے ہوتے ہوئے وہ لڑکا اتنی آسانی سے نتیش کمار تک کیسے پہونچ گیا ۔غور طلب ہے کہ نتیش کمار کی سیکورٹی میں شامل متعلقہ ایجنسیوں کی لاپرواہی بھی سامنے آئی ہے ۔جب انہیں نشانہ بنا کر حملے کی کوشش پہلے بھی کی گئی تھی ۔قاعدے سے وزیراعلیٰ جیسی شخصیت کا سیکورٹی انتظام ہر وقت چاک و چوبند ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی مجرمانہ ذہنیت والے شخص کو کوئی ناپسندیدہ حرکت کرنے کے بارے میں سوچنے تک کا موقع نہ ملے ۔لیکن اکثر ایسا دیکھا جاتا ہے کہ اندیشات کے باوجود کئی بار سیکورٹی میں تعینات لوگ آس پاس کے ماحول کو دیکھ کر سب کچھ محفوظ ہونے کے تئیں بے پرواہ ہو جاتے ہیں ۔جبکہ کوئی حملہ آور ایسے ماحول ک طاق میں ہو سکتا ہے جب سیکورٹی عملہ اپنی ڈیوٹی کو لیکر تھوڑا لاپرواہ ہو جائے یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ نتیش پر حملے کی یہ کوشش پوری خفیہ اور سیکورتی مشینری کی لاپرواہی کی خامی کانتیجہ ہے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
نشانے پر بالی ووڈ ستارے !
بالی ووڈ کو ایک بار پھرلارینس بشنوئی گینگ نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اداکار ٹائیگر شراف پر قاتلانہ حملہ نےبالی ووڈکو ایک بار پھر یاد دلادیا ہے کہ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...