مکان خالی کروانے کیلئے باو ¿نسروں کا استعمال !

سپریم کورٹ کو یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ راجدھانی میں واقع خان مارکیٹ کے قریب سجان سنگھ پارک میں مقیم سرکار حکام سے مکان خالی کروانے کے لئے پرائیویٹ فرم اپنے باو¿نسر بھیجتی ہے ۔چیف جسٹس این وی رمن کی بنچ کو سرکاری وکیل تشار مہتا نے جمعہ کو یہ جانکاری دی جس میں بتایا کہ سجان سنگھ پارک کے فلیٹ میں رہنے والے حکام سے باو¿نسر بھیج کر زبردستی فلیٹ خالی کرنے کے لئے دباو¿ بنایا جارہا ہے ۔اس پر تشار مہتا کی بات سن کر چیف جسٹس بولے بھارت سرکار کےخلاف باو¿نسر کیسے بھیج سکتے ہیں ؟ سرکار وکیل مہتا کا کہنا تھا جس حکم کیخلاف سپریم کور ٹ آئے ہیں اس سے دوسرے فریق کو مکان خالی کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔مہتا نے معاملے کی فوری سماعت کے لئے چیف جسٹس سے درخواست کی تھی اور اس کے بعد انہوں نے سماعت کے لئے معاملے کو پینل کرنے کاحکم دیا ۔اس معاملے میں سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا ۔ہائی کورٹ نے پچھلی سال جنوری میں مرکز کوحکم دیا تھا کہ سوما سنگھ اینڈ سنس کو بقایا کرایا ادا کیا جائے ۔اس فرم نے مزید کرایا کنٹرول کی عدالت میں فلیٹ خالی کرانے کا دعویٰ کیا تھا ۔عدالت نے فیصلہ فرض کے حق میں سنایا تھا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!