بھارت میں بنے گا روس یوکرین جنگ خاتمہ کا سمجھوتہ !
ہندی اخبار دینگ بھاسکر کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں امن قائم کرنے کے لحاظ سے آنے والے کچھ دن بے حد اہم ثابت ہو سکتے ہیں ۔روس -یوکرین کے درمیان ایک ماہ عرصہ سے جاری جنگ کو بند کرانے کا فارمولہ بھارت میں بنانے کی تیاری ہے ۔روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوہ روف کا اچانک بھارت دورہ اس سمت میں اہم قدم ہے ۔وزیر خارجہ جلد بھارت آئیںگے حالانکہ یہ طے ہے ان کا دورہ اسرائیل کے وزیراعظم نتالی بینٹ کے دورہ سے ٹھیک پہلے ہوگا ۔نتالی دو اپریل کو بھارت تشریف لا رہے ہیں روسی وزیرخارجہ سے بات چیت کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نتالی کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ان کا دورہ ختم ہونے کے بعد وزیراعظم مودی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے بات کریں گے ۔دوسری طرف نتالی بھی یہی کریں گے ۔بین الاقومی اسٹیج پر مسلسل جنگ بندی کی وکالت کررہا ہے ۔اس کے لئے اقوام متحدہ میں ایک دن دودن میں ووٹنگ میں بھارت نے حصہ نہیں لیا تھا ۔ایک تجویز یوکرین کے حق مین تھی دوسری روس کے حق میں ۔امن کے فارمولہ پر مفصل بات چیت روس یوکرین کے درمیان بھی جاری ہے ۔بھارت اسرائیل کے رول کے اہم پہلوو¿ں کو سلجھانے کا ہے ۔25مارچ کے امریکی وزیر نائب وزیر خارجہ ویکٹوریہ جیورن اسی مقصد سے بھارت آئیں تھیں ۔بھارت کے رشتے اچھے ہیں اسی طرح یوکرین کے پیچھے کھڑا امریکہ سے بھی بھارت کے تعلقات ہیں ۔موجودہ عالمی حالات میں روس اور امریکہ دونوں کو ہی بھارت کی ضرورت ہے اس لئے تنازعہ سلجھانے میں بھارت اہم رول نبھا سکتا ہے ۔کوارڈ میں بھارت کی حصہ داری کو لیکر امریکہ بہت خواہشمند ہے وہیں ۔برکس میں پوتن کی چاہت ہے کہ وہ مودی اور شی زنپنگ کے ساتھ کھڑے ہو کر پوری دنیا کو روس چین اور بھارت کی یکجہتی دکھائیں ۔اسرائیل کا سب سے قریبی دوست امریکہ ہے ۔دوسری طرف یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی یہودی ہیں ۔جو اسرائیل کے لئے اہم ہے نتالی اس لئے بھی ثالثی کی پہل کررہے ہیں ۔یوکرین میں جنگ ختم کرانے کو لیکر بھارت پہلے ہی سے کوششیں کرتا رہا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے پچھلے ایک مہینے میں پوتن اور زیلنسکی کے ساتھ فون پر دو بار لمبی بات کی ہے ۔فرانسیسی صدر ایمیونول میکرون پوتن سے دوبار لمبی بات چیت کرچکے ہیں ۔اسی دوران میکرون اور مودی کے درمیان بھی لمبی بات چیت ہوئی ہے ۔ان کوششوں کا مقصدجنگ روکنا ہی تھا ۔امریکہ بھی یہی چاہتا ہے کہ بھارت اسرائیل جنگ روکنے کا فارمولہ تیار کریں ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں