Translater
13 اکتوبر 2022
اس مرتبہ دہلی میں سردی جلدی آئے گی!
راجدھانی دہلی میں پانچ دن میں ہلکی بارش کی وجہ سے دہلی کے ساتھ این سی آر میں بھی موسم نے کروٹ لے لی ہے ۔گلابی ٹھنڈ کا احسا س ہونے لگا ہے صبح میں گھروں میںپنکھے تک بند ہونے لگے ہیں رات میں ہلکی چادر اوڑھی جانے لگی ہے ۔محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ ایک بار پھر دہلی میں بارش ہو سکتی ہے این سی آر میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ۔اور موسم بدل رہا ہے دہلی میںٹھنڈ کی امید اب زیادہ دور نہیں ہے ہر سال دہلی این سی آر میں سردی کروٹ لے رہی ہے ۔اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ ایک ڈیڑھ مہینے تک سردی ہلکی پڑ جاتی ہے لیکن اس مرتبہ دہلی میں اکتوبر کے شروعات کے دنوں میں موسم تو یہی اشارہ کر رہا ہے کہ اب جلد ہی گرم کپڑوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ صفدر جنگ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح میں درجہ حرارت 21.1ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں موسم کا دباو¿ بڑھنے سے تیز ہوا کا رخ بدل گیا ہے ۔اور آئندہ پانچ چھ دنوں میں بارش ہو سکتی ہے۔اسکائی میٹ کے مطابق 15نومبر کے آس پاس سردیوں کی آہٹ ہوتی ہے ۔ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں دسمبر سے باقاعدہ سردی کی شروعات ہوتی ہے اور پھر جنوری میں انتہا کو پہنچنے کے بعد سردی کم ہونے لگتی ہے اس دوران کچھ جگہوں پر درجہ حرارت صفر سے نیچے چلا جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میںسردی والے دن بڑھے ہیں پچھلے سال تو دسمبر میں اتنی سردی پڑی تھی کہ بیس سال میں سب سے زیادہ ٹھنڈ پڑی تھی۔2021میں سب سے زیادہ ٹھنڈ ریکارڈ ہوئی تھی جبکہ دہلی کا درجہ حرارت لنڈن سے بھی کم ہو گیا تھا۔دہلی میں بارش سے ٹھنڈی ہوا کی رفتار اور سمت 65کی رفتار طے کرتی ہے ۔ اس دوران ہوائی آلودگی بھی بڑھی جاتی ہے او ر کئی کئی دن آسمان پر دھن کی چادر چھائی رہتی ہے ۔جہازوں کے پرواز کرنے اور اترنے میں دقتیں آتیں ہیں ۔ ہائیوے پر حادثے بڑھ جاتے ہیں۔سرکار نے پہلے ہی آلودگی سے نمٹنے کیلئے ونٹر ایکشن پلان تیار کیا ہے ۔موسم کے بدلنے سے کھانسی ،زکام اور سرمیں درد وائرل کے مریضوں کی تعداد 20سے25فیصد بڑھی جاتی ہے موسم ٹھنڈ ا ہونے سے بلڈ پریشر بھی کم ہوجاتا ہے ۔اس کے علاوہ یہ شوگر اور بی پی کے مریضو ں کو اپنا خیال رکھنا چاہئے اور سردی سے بچنے کیلئے پہلے سے انتظام کرنا چاہئے۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں