Translater
25 دسمبر 2021
مکیش چندر شیکھر کے راز کھولیں گی نورا فتیحی!
200کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں نیا موڑ آگیا ہے اس معاملے میں جیل میں بند ٹھگ مکیش چندر شیکھر کے خلاف فلم اداکارہ نورا فتیحی سرکاری گواہ بن گئی ہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نو را فتیحی سے اس معاملے میں پہلے ہی پوچھ تاچھ کر لی ہے اس سے پہلے چندر شیکھر نے ای ڈی کو دئے بیا نے میں جیکلن فر نانڈیز اور نو را فتیحی کے علاوہ شلپا شیٹھی ،شردھا کپور ،ہرمن بویجا جیسی کئی بالی ووڈ ہستیوں کانام لیا تھا اب اس معاملے نو را فتیحی کے سرکاری گواہ بننے سے مکیش چندر شیکھر کی مشکلیںایک با ر پھر سے بڑھتی نظر آرہی ہے مکیش نے رین بخشی کے سا بق بانی کو جیل سے باہر نکا لنے کا جھا نسا دیکر 200کروڑ روپے کی ٹھگی کی ہے اور یہی پیسہ وہ فلمی اداکاروں پر لوٹا رہا تھا ۔مکیش نے جیل سے فون پر کئی اداکا راو¿ں سے رابطہ قائم کیا اور خود کو بہت بڑا آدمی بتاکر انہیں اپنے جال میں پھسایا تھا انہیں مہنگے تحفے دئے ان میں گاڑی اور ہوائی سفر کا خرچ بھی شامل ہے ۔دعویٰ ہے کہ نیہا کپور اور نو را فتیحی نے مکیش سے جیل میں جا کر کئی بار ملا قا ت بھی کی تھی ذرائع نے بتا یا کہ نو را فتیحی نے پوچھ تاچھ کے دوران کہا تھا کہ افسر مکیش چندر شیکھر کے طرف سے دی گئی بی ایم ڈبلیو کار ضبط کر نے کیلئے آزاد ہے اسی طرح کی کار جیکلن کو بھی دی گئی تھی اس نے بتا یا کہ انہیں مکیش چندر شیکھر کے پچھلی زندگی کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں تھی اور وہ ملے تھے ۔ اس پر وہ عدالت کی کاروائی میں تعاون کیلے تیار تھی ان معاملوں میں ساما ن کو ضبط کر نے کی کاروائی منی لانڈرنگ قانو ن کے تحت کی جائے گی۔ ای ڈی نے اداکارہ جیکلن کے بین ملک جانے کی درخواست کو خا رج کیا دیاہے ۔ ای ڈی لک آوٹ سر کولر کو ہٹا نے کیلئے راضی نہیں ہے۔ ڈسکلو زر بیانوں کے مطابق چندر شیکھر نے شلپا شیٹھی سے بھی رابطہ قائم کیا جس میں اس نے راج کندار کی مشروط رہا ئی کے بارے بات کی تھی پٹیا لہ ہاوس کورٹ نے حال ہی میں 200کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملے میں مکیش چندر شیکھر پتنی لینا ما ریہ پال و دیگر کے خلاف دائر ای ڈی کی چارج شیٹ پر نو ٹس لیا تھا ۔ فی الحال سبھی ملزم جوڈیشل حرا ست میں ہیں۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں