ممتا سرکار کو سپریم کورٹ نے دیا زبردست جھٹکا !

سپریم کورٹ نے مغربی بنگال سرکا رکے ذریعے پیگاسس معاملے کی جاسوسی کے الزامات کے جانچ کیلئے اس کے ہی ریٹائرڈ جسٹس مدن بی لوکٹ کی رہنمائی میں قا ئم جانچ کمیشن کو کسی بھی طرح کی کاروائی روک لگادی ہے ۔ ریاستی حکومت نے عدالت میں کہا تھا کہ اب کمیشن پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے اس کے بعد عدالت نے کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا ہے چیف جسٹس این وی رمن کی بنچ نے اس عرضی پر نو ٹس لیا ہے جس میں کہا گیا کہ مغربی بنگال سرکار کی یقین دہا نی کے بعد کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے ۔حالاں کہ ریا ستی حکومت نے سپریم کورٹ میں یقین دہانی کرائی تھی کہ جانچ کمیشن پیگاسس معاملے کی ابھی جانچ نہیں کرے گا۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ جانچ کمیشن نے راہل گاندھی ، پرشانت کشور سمیت دیگر کو جانچ کیلئے پیش ہونے کو کہا ہے اس دوران سپریم کورٹ میں مغربی بنگال سرکار کی طرف سے پیش وکیل ابھیشیک منو سنگھوی سے سوال کیا اور یاد دلایا کہ آپ نے تو بھروسہ دلایاتھا کمیشن کو تحمل برتنے کو بتائیں گے معاملے میں کسی حکم کی ضرورت نہیں ہے ۔ سپریم کورٹ نے اس کے بعدحکم پاس کر دیا غور طلب ہے کہ 27اکتوبر کو سپریم کورٹ نے پیگاسس جاسوسی معاملے میں تکنیکی کمیٹی بنا ئی تھی ۔ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکڑ نے جمعہ کو کہا کہ پیگاسس جاسوسی کانڈ کیلئے جانچ کمیشن کے قیام کیلئے ادھوری معلومات دی گئی گورنر نے ریا ست کے چیف سیکریٹری اے کے دیویدی کو پور ا ریکارڈ ستیا ب کرا نے کو کہا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!