31برسوں میں آتنکی تشدد میں 1724افراد کا قتل !

کشمیر میں پچھلے 31برسوں میں دہشت گردوں نے کل 1724قتل کئے ہیں ۔ ان میں 89یعنی 5فیصد کشمیر ی پنڈت شامل ہیں ۔ اسی میعاد میں 1,54,161لوگوں نے کشمیر وادی سے ہجرت کی ہے اس میں سب سے زیادہ 88فیصد لو گ ہندوں رہے ہیں یہ انکشا ف پانی پت کے آر ٹی آئی رضا کار کپور کی طرف سے لفٹننٹ گورنر اور ایڈمنسٹریٹر جموں وکشمیر کے ذریعے آر ٹی آئی کی طرف سے ملی اطلا ع سے ہوا ہے۔ باقی 12فیصد دیگر مذاہب کے لوگ شامل ہیں ان میں زیادہ مسلمان ہیں حالاںکہ جو جانکاری ہندوں بتا کر دی گئی ہے اس کے لئے آرٹی آئی میں سوال کشمیری پنڈتوں سے متعلق پوچھا گیا تھا جس میں یہ بھی بتا یا گیا کہ ہر رجسٹرڈ کشمیر کو حکومت کی طرف ہر مہینے 3250روپے 9کلو چاول 2کلو آٹا 1کلو چینی ملتی ہے ۔ مرکزی سرکا ر کی طرف سال 2010سے 2011اور 2020سے 2021تک سبھی ہجرت شدہ کشمیریوں پر کل قریب 5476.58کروڑ روپے خرچ کئے گئے ان میں سے 1857.43کروڑ روپے کی نقد مدد دی گئی جبکہ 2100کروڑ روپے کی غذائی ساما ن تقسیم کیا گیا ۔بہر حال 106.42کروڑ روپے شہریوں کی قفالت اور باز آبادکا ری پر خرچ کئے کشمیر سے آر ٹی آئی میںملی اطلاع کے مطابق پچھلے 31برسوں میں ہجرت کا اشو جاری ہے کشمیر سے 1,54,161کشمیری ہندو اور مسلما نوں نے ہجرت کی ہندوو¿ں میں 53978ہندو¿ں اور 11212مسلما نوں اور 5013سکھوں اور دیگر 15کو سر کاری مدد مل رہی ہے ۔ اور دیگر برادری کے 83943افراد سر کاری مدد سے ابھی بھی محروم ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!