اب جمع کنندگان کا پیسہ نہیں ڈوبتا !
وزیر اعظم نریندر مودی نے بیمہ سیکٹر میں جمع قانون میں اصلاحات سے کھاتے داروں کا اعتماد بڑھنے کا ذکر کیا اور کہا کہ سرکار کے اقدامات کے سبب بینکوںکے ڈوبنے پر اب کھاتے داروں کا پیسہ نہیں مر تا اور ان کی جمع رقم کا بر وقت اور ٹھیک طریقے سے ادائے گی کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نے جمع بیمہ پیمنٹ گارنٹی پروگرام میں کہا کہ ایک وقت کھاتے داروں کو ڈوبنے والے بینکوں سے اپنا پیسہ واپس لینے کیلئے کافی جد جہد کر نی پڑ تی تھی ۔غریب اور درمیانے طبقے برسوں تک پریشانی سے لڑ تے رہے لیکن سر کار کے جمع بیمہ اصلاحات سے کھاتے داروں کا بینکنگ سسٹم کے تئیں بھروسہ بڑھا ہے ۔ پارلیمنٹ نے اگست میںجمع بیمہ و قرض گارنٹی قاعدہ (ترمیم)بل 2021 کو پاس کیا تھا اس کے تحت کسی بینک پر ریزرو بینک کی روک کے بعد کسی بینک کو 90دنو ں اندر جمع کنندگان کو ان کی جمع میں سے پانچ لاکھ روپے تک کی رقم کی ادائے گی کی جاتی ہے ۔ وزیر اعظم کہا کہ ایک لاکھ سے زیا دہ کھاتے داروںکو ان کا پھنسا ہوا پیسہ واپس ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کو بچا نا ہے تو کھا تے داروں کو سیکورٹی دینی ہوگی اورہم نے بینکوںبچا کر انہیں یہ ضمانت دی ہے مالی جمع خرچ اور قرض آسانی سے سب کو خاص کر عورتوں کو زیا دہ فائدہ مل رہا ہے ۔ اس موقع پر ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ اونچے ریٹرن یا زیادہ سودکے ساتھ خطرہ زیا دہ ہوتا ہے ۔ بینک زیا دہ سود شرح کی پیش کش کر رہا ہے تو پیسہ لگانے سے پہلے جمع کنند گان کو ہوشیا ر رہنا چاہئے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں