ایک ماہ میں 25لاکھ شادیاں!
گزشتہ ایک ماہ ہوئی زبردست شادیوں کے چلتے سونے کی ڈیمانڈ زبردست رہی اس لئے پہلے تہواروں کی سیزن میں بھی بھار ی سونے کی مانگ دیکھی گئی تھی ۔2021میں تقریبا 900ٹن سونا درآ مد کرنے کا اندازہ ہے جو مقدار کے لحاظ سے پچھلے سات سال میں سب سے زیا دہ ہے ۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق یہ پچھلے سال کے مقابلے میں 350ٹن اور 2019کے مقابلے میں 79ٹن زیادہ ہے وسط نومبر سے اب تک دیش میں 25لاکھ سے زیا دہ شادیاں ہوئی ہیں ۔ نتیجتاًسونے چاندی اور زیو رات کا بازار گراہکو ں سے گلزار ہے ڈھیڑ سال سے بھی زیا دہ عرصے تک زیا دہ شادی بیا ہ کی خریداری کیلئے ترس رہے زیورات کاروباری بڑی ڈیمانڈ پوری کر نے میں لگے ہوئے ہیں ۔دراصل پچھلے سال کووڈ وباءکے چلتے دھوم دھام سے ہونے والی شادیوں پر روک لگی ہوئی تھی اور کورونا کے خوف کی وجہ سے شادیا ں ٹل گئی تھیں اب شادیوں کی چھوٹ ملنے کے بعد شادیوں کی بکنگ اور شادیوں کی جھڑی لگی ہوئی ہے ۔ یلو میٹل پر نظر رکھنے والے ایک کنسلٹنٹ نے کہا کہ سونے کے دام گھٹنے کے علا وہ بڑھے ہیں اور اب ڈیما نڈ نے بھی بکری بڑھا دی ہے لیکن سونے کی مانگ بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ پچھلے سال ٹلی شادیاں ہیں اس سال ریکارڈ سطح پر شادیاں ہو رہی ہیں ۔انڈیا بلین جویلر س ایسوسی ایشن کے ترجما ن کے مطابق ایک اس سال گراہک بھاری جویلری پسند کر رہے ہیں مشکل وقت میں سہارے کی شکل میں سونے پر بھروسہ لوٹ رہا ہے اور گراہکو ں کے جذبات میں بھی بہتری آئی ہے پچھلے سال کے مقابلے میں سونے کے دام گھٹنے سے بھی ڈیمانڈ بنی رہنے کی امید ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں