مجیٹھیاپرڈرگس کا مقدمہ درج !

پنجا ب کی سیا ست میں نیا دھماکہ ہو گیا ہے چنی سرکار نے آدھی رات کو اکالی لیڈر اور سابق وزیر مجیٹھیا کے خلاف کیس درج کر دیا ہے یہ کیس مہالی میں بیو رو آف انویسٹیگیشن نے اسٹیٹ کرایم پولیس تھانے میں درج کرا یا ہے۔ مجیٹھیا کے خلا ف ڈرگس کیس کو لیکر مسلسل الزام لگائے جا رہے تھے ۔یہ کیس این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ہوا ہے ۔ داخلہ محکمہ سمبھا ل رہے ڈپٹی سی ایم سکھبندر سنگھ رندھا وا نے کہا کہ مجیٹھیا کو گرفتا ر کیا جائے گا ۔ اگر نشہ کر نے والے گرفتار ہو سکتے ہیں تو ان کو بھی کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اکالی دل کو مجیٹھیا کے خلا ف کیس کی بھنک پہلے ہی لگ چکی تھی ،مجیٹھیا رو پوش ہو گئے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ پنجاب سے باہر جا چکے ہیں ان کے ساتھ کوئی پولیس کا جوان نہیں ہے۔ وہ صر ف سیکورٹی فورس کے جوانون کو ساتھ لیکر گئے ہیں ۔ پورے معاملے کی جانچ کیلئے پنجاب سرکا رنے اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم بنا دی ہے جو مجیٹھیا جو گرفتا ر کر نے کیلئے کا روائی کرے گی ۔ اکالی دل کے صدر سکھبیر بادل نے کانگریس کا چیلنج قبول کر لیا ہے اور معاملے کو کورٹ میں دیکھیں گے اس کے علا وہ صا ف چیلنج کر دیا ہے کہ ان کی سرکار بن جانے بعد معاملوں کی جانچ ہوگی ۔ ڈی جی پی سدھارتھ چٹو اپادھیا ئے، ڈپٹی سی ایم سکھبندر سنگھ رندھا وا اور وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔مجیٹھیا کیس سے پنجاب کی سیا ست میں ہل چلی مچ گئی ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!