اتر پردیش چنا و ¿میں چھا پو ں کی انٹری !

اتر پر دیش میں اسمبلی چنا و¿ کی تیا ری ہائی وولٹیج کمپین کے درمیان چھاپے ماری کی انٹری ہو گئی ہے۔ سپا نیتا اکھلیش یادو کے قریبی ساتھیوں کے گھروں اور دفتروں پر انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپوں نے یو پی کی سیا ست میں ایک نیا رنگ دے دیا ہے ۔ سپا اسے بھاجپا کا گھٹیا ہتھکنڈہ بتا رہی ہے وہی محکمہ کی طرف سے اشارہ ہے کہ بڑی گھٹیا بھاجپا کی سا زش ہے ۔ نکم ٹیکس محکمے کی طرف سے اشارہ ملا ہے کہ بڑی بے نامی رقم جمع کر نے کی اطلاع کی بنیا د پر چھا پے ماری ہوئی ہے۔ جمعہ کو سپا کے قومی جنرل سیکریٹری راجیو رائے کے گھر چھاپے پڑے انکو گھر میںنظر بند کر کے ان کے گھر میں بینک دستاویز اور زیورات اور شیئر وں میں سرمایہ کاری کے بارے میں جانچ پڑ تال کی اور ان کے لیپ ٹا پ سمیت کئی دستاویز ضبط کر لئے چھاپہ ماری کے دوران ان کی فیزیوتھیرپی چل رہی تھی چھاپے ماری کی خبر ملتے ہی سیکڑوں ورکر پہونچے اور ہنگامہ شروع کر دیا راجیو رائے کے گھر کے باہر پی اے سی تعینا ت کر دی گئی اور سی او سی ٹی دھننجے مشرا شہر کے چار تھانوں کی فورس کے ساتھ وہاں ڈٹے رہے ۔ سپا کے لیڈروں کا کہنا کہ سیاسی بد نیتی کے چلتے یہ چھا پے ڈالے گئے اس کے علاوہ سپا کے نیتا اکھلیش یادو کے قریبی دوست راہل بھسین کے یہاں بھی چھاپے ماری ہوئی انہیں پارٹی کا فا ئیننسر مانا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ گومتی نگر میں جینندر یادو عرف نیتو کے گھر بھی چھا پہ مارا وہ لکھنو¿ میں بنگلے کے ایک سرونٹ روم میں رہتے ہیں بہر حال کئی سپا نیتا و¿ں پر انکم ٹیکس کے چھاپہ ماری پر سوال اٹھا تے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کانگریس کی طرح ہی بر تاو¿ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی چنا و¿ ہونے جا رہا ہے یہاں پر ابھی ایس آئی ٹی کی ٹیم آئی ہے ای ڈی والے بھی آئیں گے ۔ رائے بریلی میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس پہلے سے کوئی جانکاری تھی تو کاروائی ہو نی چاہئے تھی ۔ اس سے پہلے سیا سی انتقا م لینے کیلئے کانگریسی ڈرا نے کیلئے ایجنسیوں کا استعمال کرتے تھے اب اسی راستے پر بھا جپا والے بھی چل رہے ہیں ۔ بی جے پی جنتا کو لگا تا ر پریشانیاں دی ہے اب چنا و¿ سے پہلے چھا پے ماریا ں کیوں کی جارہی ہیں ؟کوئی بھی سرکار میں محفوظ نہیں ہے اعظم خان پر کتنے مقدمے لگے ہیں ایسے ہی کسانوں پر کتنے مقدمے لگے ہیں ؟یہ کوئی نیا طریقہ نہیں ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!