خود ہی چاروں طرف سے گھر گئے سمیر وانکھیڑے!

نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی )ممبئی زون کے انچارج سمیر وانکھیڑے خود ہی کئی طر ف سے گھر گئے ہیں اس چنگل سے نکلنا آسان نہیں ہوگا خاص کر یہ دیکھتے ہوئے کہ مہاراشٹر کی مہا اگھاڑی سرکار ہے اور اس کے ایک نواب ملک نے وانکھیڑے پر الزامات کی بوچھار کررکھی ہے ۔نواب ملک نئے نئے الزام لگا رہے ہیں ۔ممبئی میں کیس وانکھیڑے کو کافی پریشان کر سکتے ہیں اب تو ان کے اپنے محکمہ کی وجلنس جانچ بھی ہو رہی ہے ۔آرین کیس کے گواہ کی شکایت پر پوری جانچ ہوگی ۔اس درمیان گواہ پ گوسوابی پونے میں گرفتار ہو گیا ہے ۔دیگر گواہ پربھاکر ساحل کی طرح اب گوسابی پہلے کے بیان سے پلٹتا ہے یا قسم کھاتا ہے کیا وانکھیرے پر دباو¿ بنانے میں بیان لینے یا کورے کاغذ پر دستخط لینے کا کوئی بیان کسی دباو¿ یا پولیس جانچ کیس سے بچنے کے لئے ہوتا ہے ۔واقف کار مانتے ہیں کہ اگر گوسابی ہوسٹائل ہو جاتا ہے ۔تو نہ صرف وانکھیڑے کی مصیب بڑھ سکتی ہے بلکہ این سی بی کے کروز کیس پر بھی اثر پڑ سکتا ہے اس نے ویڈیو جاری کر سائل پر الزام لگائے ہیں کہ وہ جھونٹ بول رہا ہے اور وہ دو اکتوبر کی رات کروز کیس کے بعدسائل کے فون چیٹ اور دیگر طرح کی جانچ کی جائے لیکن جانچ کون کرے گا ؟ کیا این سی بی کرے گی ۔اور اتنے تنازعہ بڑھنے کے بعد اس جانچ کا نتیجہ کتنا قابل قبول ہوگا ۔وانکھیڑے پر ایک کیس فرضی ذات سرٹیفکیٹ کا بھی ہے آنے والے وقت میں کیس درج ہو سکتا ہے پھر وانکھیڑے کی بیوی کرانتی نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر مددمانگی ہے ۔ادھر مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کے ذریعے ٹارچر کئے جانے کی شکایت کی ہے ۔اور اس مصیب سے نکلنے کے لئے وانکھیڑے ہو سکتا ہے قانونی راہ تلاشیں ۔فی الحال وانکھیڑے بہت پریشان ہیں اور عدالت بھی گئے ہیں ۔ادھر ان کے خلاف معاملہ بڑھتا دیکھ مہاراشٹر سرکار کے وکیل نے یقین دلایا ہے کہ تین کام کاجی دنوں کے نوٹس دینے کے بعد بھی ان کی گرفتاری نہیں ہوگی ۔بہرحال انہوں نے اپنے معاملے کی سی بی آئی کی مانگ کی ہے ۔وانکھیڑے نے جمعرات کو ممبئی ہائی کورٹ کا رخ کیا اور گرفتاری سے انترم راحت دینے کی مانگ کی ہے ۔ساتھ ہی جانچ کے لئے ممبئی پولیس کی چار نفری ٹیم تشکیل کئے جانے کے فیصلے کے خلاف اپنی عرضی پر فوری سماعت کی بھی مانگ کی تھی ۔مہاراشٹر سرکار نے شروعات میں ان کی عرضی کی مخالفت کی لیکن بعد میں سرکاری وکیل اروناپائی نے کورٹ کو یقین دلایا کہ وہ تین دن کا نوٹس دئیے بغیر ان کی گرفتاری نہیں ہوگی ۔اس کے بعد کورٹ نے وانکھیڑے کی عرضی کو مٹا دیا ۔اتنا کہا جا سکتا ہے کہ بالی وڈ میں وانکھیڑے کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے اور ان کی پوری مدد نواب ملک کررہے ہیں۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!