26دن بعد پوری ہوئی شارخ کی منت!
نشیلی چیزیں رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار ادا کار شارخ خاں کے بیٹے آرین خان کی آخر کار بمبئی ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ۔ 26دن تک حراست چلی اوردو دن تک چلی بحث کے بعد یہ فیصلہ آیا بامبے ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے جمعرا ت کے روز این سی بی کی جانب سے پیش ہوئے اڈیشنل سالی سیٹر جنرل انل سنگھ کی دلیلیں سننے کے بعد آرین خان اوردو دیگر کو ضمانت دے دی این سی بی کے وکیل نے عدالت کے سوالوں میں الجھ گئے اور اسی کے بعد آرین کی ضمانت کا راستہ صاف ہوگیا این سی بی کی جانب سے پیش وکیل انل سنگھ نے 2.58منٹ پر دلیلیں شروع کیں اور 4.10بجے اپنی بات پوری کر لی سماعت کے دوران جسٹس سامرے نے جاننا چاہا کہ کس بنیاد پر کہا جا رہا ہے کہ آرین نے کمرشیل یاترا میں نشیلی چیز کا سودا کیا اس پر انل سنگھ نے کہا کہ آرین نے سودا کرنے کی کوشش کی واٹس ایپ چیٹ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ملزم کے فون سے الیکٹرانک ثبوت اکٹھے کئے گئے این سی بی نے ضمانت عرضیوں کی مخالفت کی اس معاملے میں سازش و جرائم کے لئے اکسانے کے الزام لگتے ہیں اس پر آرین کے وکیل مک روہتگی نے کہا کہ ساز ش کا مطلب ہے کہ وقت اور منشا سے ملاقات ہوئی ہو آرین ارباض کے علاوہ کسی کو نہیں جانتا اس لئے سازش ظاہرہونے والا کچھ نہیں ہے ۔ این سی بی پر بھاری پڑے بچاو¿ فریق کی یہ دلیلیں ۔ : آرین کے پاس کوئی ڈرگس نہیں تھی نہ ہی کچھ بر آمد ہوا نہ ہی اس کو استعمال کرتے پائے گئے تھے۔ عرباض کے جوتے سے ڈرگس ملی تھی لیکن ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ آرین کے استعمال کے لئے یا انہیں اس کی جانکاری تھی اس لئے قیاس آرائی نہیں کر سکتے اس طرح کے چھوٹے کیس میں پہلے نوٹس دیا جاتا ہے پھر پوچھ تاچھ ہوتی ہے ۔ پہلے سے ہی گرفتاری ہوئی ہے ، یہ تو غلط ہے ۔ آرین خاں کے خلاف پورہ کیس این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت سیکشن 67کے تحت اپنی مرضی سے دیئے گئے بیان پر مبنی ہے ۔ طوفان سنگھ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایک ثبوت کے طور پر تسلیم نہیں کر سکتے ۔ آرین کی چیٹ میں کروز پارٹی کا کوئی ذکر نہیں ہے چیٹ کی بنیاد پر کوئی سازش کی بات ثابت نہیں ہوتی ۔ آرین کا فون موبائل نہیں ضبط کیا گیا ہے پنچ نامے میں بھی اس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے ان کا میڈیکل بھی نہیں کروایا گیا ۔ آرین کروز پارٹی میں کسٹمر نہیں تھے ۔ انہیں بطور گیسٹ وہاں بلایا گیا تھا ۔ آرین خان اور سپلائر امت کمار کی چیٹ پوکر گیم کے لیے تھی ڈرگس کے لئے نہیں تھی اور یہ چیٹ بھی ایک ڈیڑھ سال پرانی ہے ویسے بھی امت تو کروز پر تھا ہی نہیں مطلب اس نے آرین کے ساتھ کوئی پلان کیا ہے ایسی کوئی نظیر نہیں ملی اگر آرین نے ڈرگس لی تھی تو اس کے لئے زیادہ سے زیادہ ایک سال کی قید کی سزا ہے اس میں اس کو ری ہیبلی ٹیشن سینٹر بھیجنے کی ضرورت ہے ۔ کروز میں 1300لوگ موجود تھے ارباض اور امت کے علاوہ دوسرے کسی کو آرین جانتا نہیں تھا ایسا کچھ بھی این سی بی نے نہیں بتایا ارباض کے علاوہ باقی گرفتار لوگوں کو بھی آرین نہیں جانتا پھر سازش کیسے ہوئی اگر سازش کی بات کرتے ہیں تو آرین کو پرتیک گابا اور مانو نے بلایاتھا اور کروز پر ان کی گرفتاری نہیں کی گئی آرین کے بامبے میں معاملے میں این سی بی خود سوالوں کے گھیرے آگئی ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں