فوج ہٹی تو کشمیر میں آئے گا طالبان راج!

برطانوی پارلیمنٹیرین باب بلیک مین نے خبر دار کیا ہے کہ کشمیر سے اگر ہندوستانی فوج ہٹی تو اسلامی کٹر پسند طاقتیں وادی کشمیر کا حال بھی افغانستان جیسا کر دیں گی انہوں نے کہا کہ اگر فوج ہٹی تو ان اسلامک شدت پسندو ں کو کوئی روکنے والا نہیں رہے گا ریاست میں طالبان راج جیسے حا لات بن جائےں گے کشمیر معاملے پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کے دوران کہا کہ ہندوستانی فوج کا کشمیر میں جمہوریت قائم رکھنے میں اہم رول ہے ۔ اصل میں آل پارلیمانی گرو پ برائے کشمیر کی طرف سے ایم پی گیبی ابراہم و پاکستانی نژاد ایم پی یاسمین قریشی نے برطانوی پارلیمنٹ کے نچلے ایوان ہاوس آف کامنس میں کشمیر میں انسانی حقوق کے حالات پر تجویز رکھی تھی بحث کے دوران 20سے زیادہ ایم پی نے اپنی رائے رکھی تھی اس مسئلے پر تجویز کی مخالفت کو لیکر لیبر پارٹی ایم پی بیری گارڈنیئر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو پناہ دیتا ہے۔ بر سوں تک پاکستان نے طالبانیوں کو پناہ دی ۔ آئی ایس آئی نے دہشت گرد تنظیموں کی ہر طرح سے مدد دی نتیجہ امریکہ اور برطانیہ کو افغانستان کے ہٹنا پڑ ا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!