امریکہ ہوانا سینڈروم کو روس کی سازش بتا رہا ہے !

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی کے ڈائریکٹر ولیم برنس کے ساتھ اس مہینے بھارت دورے پر آنے والے ایک خفیہ افسر نے ہوانا سینڈروم کی طرح سازشوں کی شکایت کی ہے امریکی میڈیا رپورٹ میں یہ جانکاری دی گئی ہے یہ تب ہے جب برنس کا یہ دورہ بہت خفیہ تھا انہوں نے قومی سیکورٹی مشیر اجیت ڈوبھال کے ساتھ افغانستان بحران پر بہت ہی سنجیدہ بات چیت ہے ہوانا سینڈروم ایک پر اسرار بیماری ہے جس دیش اور بیرون میں امریکی سفارت کارون اور جاسوسوں و دیگر سرکار ی ملازمین کو اپنی زد میں لے لیا ہے سی این این نے نا معلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ افسر کو میڈیکل مدد لینی پڑی بتایا گیا کہ سی آئی کے کچھ افسران کا ماننا ہے کہ اس واردات کے ذریعے برنس کو سیدھے اشارہ دیا گیاہے خفیہ ایجنسی کے لئے کام کرنے والوں میں کوئی محفوظ نہیں ہے امریکہ کہ نیشنل اکیڈمی آف سائنس کی ایک اسٹڈی کے مطابق ہوانا سینڈروم کی وجہ مائیکرو ویب کی شکل میں کسی بھی ٹارگیٹ پر مار کر سکتے ہیں ایسے ہتھیار سب سے پہلے سو ویت یونین نے بنائے تھے کچھ ماہرین کے مطابق یہ آوازیں محذ ہسٹریا دوسروں سے سن کر خود کی چیخ محسوس کرنا کی وجہ ہو سکتا ہے مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین نے اندیشہ جتایا تھا کہ یہ کیوبا میں جگہ جگہ لگائے نگرانی آلات کی آوازیں ہو سکتی ہیں اس میں سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنس کہتے ہیں کہ ممکن ہے یہ سینڈروم انسان کے جسم میں ہوں تو اس کے پیچھے روس کا ہاتھ ہو سکتا ہے اس واقع کو لیکر امریکہ بہت سنجیدہ ہے اور یہ واقعہ بھارت کے لئے تشویش ناک ہے اس واقعہ کا ممکنہ پتہ لگانے کے لئے فوراً قدم اٹھانا چاہئے یہ اس لئے بھی سنگین ہے کی امریکی مخالفین دیش نے اس حرکت کےلئے بھارت کا استعمال کیا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!