اقتدار سونپنے کےلئے ٹرمپ تیار ہوگئے !

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مشی گن ریاست سے جو بائیڈن کی جیت کو سرٹیفائی نہ ہونے دینے کی کوشسوں کے جھٹکا لگنے کے بعد آخر کار اس ریاست نے ڈیموکریٹک کے امیدوار کے کامیاب ہونے کی سرکاری طور پرتصدیق کر دی ہے اس کے علاوہ پین سیلوا ریاست کی ایک عدالت کے ذریعے ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ نے آخر کار مان لیا ہے اور وہ بائیڈن کو اقتدار سونپنے کی کاروائی شروع ہوجانی چاہئے پین سیلوا میں عدالتی فیصلے کے بعد ٹرمپ کے پاس اقتدار سونپنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا تھا ۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ اقتدار منتقلی کی نگرانی کرنے والی ایجنسی جنرل سروس ایڈمینسٹریشن چیف ایم ایل ای مارچی کو وہ خانہ پوری کرنی چاہئے جو ضروری ہے ۔ جی ایس اے نے جو بائیڈن کوکامیاب تسلیم کر لیا ہے اور وہ 20جنوری 2021نئی ذمہ داری سنبھالیںگے حالانکہ ٹرمپ نے اپنی لڑائی جاری رکھنے کی بات کہی ہے اسی کڑی کے طور پر انہوں نے نا تو ہار تسلیم کی اور نہ بائیڈن کو مبارک باد دی لیکن اقتدار تبدیلی کے لئے تیار ہونے کا سیدھا اشارہ ہے کہ ٹرمپ کو وایٹ ہاو¿س چھوڑنا پڑے گا امریکی خفیہ ایجنسی بھی اب نامزد صدر کو سیدھے طور پر اہم ترین اور حساس نوعیت کی اطلاعات دے سکیں گی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!