سبرت رائے 62ہزار کروڑ لوٹائیں یا ان کی پیرول منسوخ کریں !
سکورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سےبی)میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں اس نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ وہ سہارا گروپ کے چیف سبرت رائے اور ان کی دو کمپنیوں کو 8.4بلین ڈالر یعنی قریب 62ہزار کروڑ روپے جمع کرانے کا حکم دیں ۔سیبی کا کہنا تھا کہ حکم کی عدولی کنندہ اگر پیسہ واپس نہیں کرتا تو ان کی پیرول منسوخ کر پھر سے حراست میں لیا جائے سہارا اپنے سرمایہ کاروں سے لی گئی رقم کو 15فیصد سود کے ساتھ جمع کرنے کے 2012اور 2005کے حکم پر تعمیل کرنے میں ناکام رہے ہیں رائے کو مارچ 2014میں توہین عدالت کے معاملے میں گرفتار کیا گیاتھا اور و ہ 2016سے ضمانت پر چل رہے ہیں سیبی نے کہا کہ سہارا نے احکامات پر تعمیل کرنے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی ہے دوسری جانب دینداری یومیہ بڑھ رہی ہے اور وہ حراست سے باہر رہ کر زندگی کا مزا لے رہے ہیں سیبی نے اپیل کی ہے کہ 30کے مطابق واجب 62,602.90کروڑروپے کی رقم سےبی -سہارا فنڈ کھاتے میں فوراً جمع کرانے کی ہدایت دی جائے وہیں سہارا گروپ کا کہنا ہے کہ ہم نے سیبی کو 22ہزار کروڑ روپے دے دئیے ہیں لیکن سیبی نے سرمایہ کاروں کو صرف 106.10کروڑ روپے ہی دئیے ہیں ہم سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کررہے ہیں انہوں نے کہا سبرت رائے کیخلاف صرف ایک الزام ہے کہ وہ سرمایہ کاروں پیسہ ادا کرنے میں وقت لے رہا ہے ۔ہم اس کاسو دبھی چکا رہے ہیں ۔
(انل نریندر )
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں