بالی ووڈ میں ڈرگس لینا عام ہے !

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی )نے بالی ووڈ کی کمیڈین بھارتی سنگھ کو ڈرگس کیس میں گرفتار کیا اس سے پہلے ان کے شوہر ہرش کے گھر پر اور دفتر میں باقاعدہ چھاپہ ماری کی ۔پچھلے مہینے این سی بی نے ایک ٹی وی ایکٹریس پریتیکا چوہان کو بھی ڈرگس لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ستمبر کے مہینے میں اداکار سنم جوہر اور اے بی گیل پانڈے کے خلاف ڈرگس لینے کے لئے ایف آئی آر درج کی گئی تھی ان کے گھر چھاپہ میں ڈرگس ملی تھی مگر پچھلے کچھ برسوں کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو ڈرگس کو لیکر بالی ووڈ میں ایک قتل بھی ہو چکا ہے ۔اور وہ ہے فلم اداکار کریتکا دیسائی الزام ہے کہ انہوں نے کچھ ڈرگس سپلائروں کو پیسہ نہیں دیا تھا اس لئے ان کا قتل کردیاگیا یہ کیس باندرہ کرائم برانچ کے سینئر انسپکٹر گوپال نے پتہ لگایا تھا ۔جس دن این سی بی فلم اداکارہ دیپیکا پاڈووکون سے پوچھ تاچھ کررہی تھی اس دن گوپال نے عثمان شیخ نام کے ڈرگس سپلائر کو گرفتار کیا تھا اس نے پوچھ تاچھ میں کچھ سنسنی خیز انکشاف کئے تھے کہ بالی ووڈ میں ڈرگس اتنی کیوں لی جاتی ہے ؟عثمان کے مطابق بالی ووڈ میں یہ ایک روایت ہے کہ ڈرگس کے استعمال سے ہمیشہ پتلا بنا رہتا ہے ۔کیوں کہ ہٹ فلمیں دینے یالمبے عرصہ تک ٹیلی سیریل و دیگر شو میں اپنا وجود بنائے رکھنے کے لئے پتلا ہونا ضروری ہوتا ہے ۔اس لئے بھی یہاں ڈرگس کا استعمال بہت ہوتا ہے پھر جو لائب شو ہوتے ہیں ان میں پرفارم کرنے سے پہلے کچھ نامی گرامی ایکٹر نشہ لیکر ہی شو کرتے ہیں کیوں کہ ان میں ناچنا کودنا پڑتا ہے جس میں کچھ طاقت لگتی ہے ۔عثمان شیخ نے پوچھ تاچھ میں بتایا تھا کہ بالی ووڈ میں ایک یہ رواج ہے کہ ڈرگس لینے سے سیکس کی خواہش بڑھتی ہے اس لئے بھی یہاں نشہ آور چیزیں لی جاتی ہیں یہ ساری کاروائی اس کیس میں ہورہی ہے جس میں ریااور اس کے بھائی شووک چکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا اب تک قریب 30لوگ گرفتا ر ہو چکے ہیں جس میں صرف ایک ہی بڑانام ہے فلم پروڈیوسر ستیش پرساد کا انسپکٹر نند کمار گوپال نے این سی بی کو بتایا کہ بالی ووڈ میں جس کی جتنی بڑی حیثیت ہے وہ اتنی ہی مہنگی ڈرگس لیتا ہے جو بڑے ہیرو ہیں وہ کوکن لینے ہیں جن کی کمائی بہت کم ہے وہ گانجا ،چرس و غیرہ لیتے ہیں کئی معاملوں میں یہ بھی تزاد ہوتا ہے کہ افیم ایک جان لیوا عادت ہے ۔مصنفوں ،فنکاروں نے جم کر اس کا استعمال کیا ۔ادکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس کے بعد بالی ووڈ میں ڈرگس کے معاملوں میں ایک طرح سے سیلاب آگیا ہے ۔کنگنا رنوت نے بھی کئی طرح کے الزام لگائے ہیں ۔ڈرگس لینا تو غلط ہے لیکن سپلائر کا بھی بڑا رول ہے سارے کے سارے راز آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں ابھی دیکھو کس کس کا نام آتا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!