اسرائیلی وزیرا عظم کا خفیہ دورہ سعودی عرب !

مشرق وسطیٰ میں بحالی امن کی امریکی کوششیں رنگ لا رہی ہیں اسرائیل سے ملی خبروں میں دعوہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اتوار کو سعودی عرب کا خفیہ طریقے سے دورہ کیا ان کے ہم راہ خفیہ ایجنسی موساد کے چیف بھی موجود تھے نیتن یاہو سعودی راجدھانی ریاض گئے تھے اور ان کے خیر مقدم کے لئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سعودی شہزادہ ولی عہد محمد بن سلمان پہلے سے موجود تھے واضح رہے کسی اسرائیلی لیڈر کا پہلا سعودی دورہ ہے ۔ اس ملاقات سے علاقائی حالات میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے یہ کوشش ایران کو گھیر نے کے لئے ہورہی ہے وہیں ترکی کے بڑھتے قدم سے بھی سعودی عرب میں تسویش ہے ترکی مشرق وسطیٰ میں لیڈر کو رول نبھانے کی کوشش کر رہا ہے ۔اب تک سعودی عرب واحدلیڈر تھا اس لئے بھی سعودی عرب نے اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے حالانکہ سعودی فلسطین مفادات کا ہمایتی رہا ہے اور اسے لیکر اسرائیل سے اپنے سبھی سفارتی و سرکاری رشتے توڑ رکھے ہیں لیکن اس خلیجی دیش نے اس وقت رشتہ بہال کرنے کے اشارے دیئے تھے جب اگست میںاسرائیلی جہازوں کو اپنی ہوائی پٹی سے گزرنے کی اجازت دی تھی ۔اسرائیل کے وزیر تعلیم اور وسیکورٹی امور کیبینٹ کمیٹی کے ممبر چویف گیلینٹ نے پیر کو نیتن یا ہو کے دورے سعودی عرب کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے اس سے پہلے اسرائیلی فوج ریڈیو اور کین ریڈیو نے نیتن یاہو کے خفیہ دورے کے جانکاری دی تھی ۔ اسرائیلی میڈیا میں نیتن یاہو نے سعودی عرب دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان رشتے بہتر ہونے کی راہ ہوسکتی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ میٹنگ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کرائی ہے حالانکہ وہ خود چناو¿ ہار گئے ہیں دیکھتے ہیں کہ امریکہ کے نئے صدر بائیڈن کیا پالیسی و رخ اپناتے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!