پرشانت کشور سے ملی امت شاہ کو چنوتی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان سے کے شہریت ترمیم قانون کسی بھی صورت میں واپس نہیں ہوگا جس کو اس کی مخالفت کرنی ہے کرئے یہ تو صاف ہو گیا ہے کہ سرکار کسی حالت میں اپنے قدم پیچھے واپس نہیں لے گی ۔یہ سخت چنوتی ان لوگوں کے لئے ہے جو دیش بھر میں اس کی کھل کر مخالفت کر رہے ہیں ۔اپوزیشن پارٹیوں کی مانگ ہے کہ سرکار شہریت ترمیم قانون واپس لے لیکن سرکار اپنے فیصلے پر اٹل ہے اور تمام مخالف مظاہروں کے باوجود اس نے گزٹ میں قانون کو شامل کر لیا ہے اس طرح آئینی طور سے شہریت قانون عمل میں آگیا ہے ۔بہار میں جنتا دل یو بھاجپا کی اتحادی سے لے کر سرکار چلانے والی پارٹی کے نیتا و منو وادی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان جسے مخالفت کرنی ہے کرئے سی اے اے واپس نہیں ہوگا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر شاہ شہریت قانون اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی )کی مخالفت کرنے والوں کی پرواہ نہیں کرتے تو میں انہیں چنوتی دیتا ہوں کہ اپنے وعدے کے مطابق اس قانون کو لاگو کیوں نہیں کرتے ؟کیوں آگے بڑھ کر سی اے اے این آر سی کو اسی سلسلہ میں لاگو کر دیتے ہیں ۔شاہ تو پارلیمنٹ میں سی اے اے اور این آر سی لاگو کرنے کا اعلان کر چکے ہیں ۔غور طلب ہے کہ شاہ نے اترپردیش کی راجدھانی لکھنﺅ کے کتھا پارک میں سی اے اے کی حمایت میں ایک بڑی ریلی میں چلینج دیا تھا کہ میں اس قانون کو واپس لینے والا نہیں ہوں پرشانت کشور سی اے اے وی لے کر سی اے اے اور این آر سی کی مسلسل مخالفت کر رہے ہیں ۔پرشانت کشور نے آگے کہا کہ شہریوں کی نا رضا مندی کو مسترد کرنا کسی بھی سرکار کی طاقت کا اشارہ نہیں ہو سکتا ۔امت شاہ اگر آپ کو سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں کی فکر نہیں ہے تو آپ ان قوانین کو آگے کیوں نہیں بڑھا رہے ہیں ؟آپ قانون کو اسی طرح نافذ کریں جیسے آپ نے دیش کو اسکی کرونو لوجی سمجھائی تھی وہیں مغربی بنگالی کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھوار کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے سی اے اے کے دفعات پر وضاحت طلب کی تھی انہوںنے مرکزی سرکار پر اس اشو کو لے کر جھوٹ پھیلانے کا بھی الزام لگایا تھا ۔دارجلنگ میں سی اے اے کے خلاف چار کلو میٹر لمبے احتجاجی مارچ و ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا نے کہا تھا کہ مرکزی سرکار صرف غیر بھاجپا ریاستوں میں سی اے اے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوںنے دعوی کیا کہ سرکار کے وزیر داخلہ ہر دن نئے اپدیش دے رہے ہیں ۔میں ان سے یہ صاف کرنے کے لے کہنا چاہوں گی کیا کسی شخص کو پہلے غیر ملکی قرار دیا جائے گا ۔اور اس کے بعد اسے سی اے اے کے تحت شہریت کے لئے درخواست دینے کی اجازت ہوگی ؟

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟