مودی کے گڑھ میں پرینکا کی دھماکے دار انٹری :لوک پروو.. 3

2019لوک سبھا چنا و ¿مےں جو بڑے نکتے ہونگے ان مےں پرےنکا گاندھی واڈرا اےک بڑا فےکٹرہوگاعام چناو ¿ کے اعلان کے ساتھ وزےر اعظم نرےندر مودی اور بھاجپا صدرامت شاہ کے گڑھ مےں کانگرےس نے اپنا ترپ کا پتہ پھےنک دےا ہے ۔پرےنکا گاندھی نے گاندھی نگر مےں اےک بڑی رےلی کے ذرےعہ دھماکے دار انکے گڑھ مےں انٹری کی ہے ۔رائے برےلی اور امےٹھی سے باہر پہلی بار پرےنکا نے احمد آباد مےں تقرےر کی ےہ پہلی بار تھا کہ مودی کے گڑھ مےں پرےنکا سونےا اور راہل گاندھی موجود تھے ۔نےلے باڈر کی سفےد ساڑی مےں پرےنکا کے نئے انداز بےاں مےں کانگرےس ورکران کی دادی اندراگاندھی کی جھلک دےکھ رہے تھے ۔پرےنکا خود اعتمادی سے لبرےز نظر آئےں انہوں نے ساڑھے سات منٹ رےلی سے خطاب کےا انہوں نے ےہ بھی صاف کردےا کہ وہ صرف اترپردےش تک محدود نہےں رہےں گی ۔پلوامہ حملے کے بعد بنے ماحول پر تنقےد کرتے ہوئے انہوں نے کہا جاگروپتا سب سے بڑی دےش بھگتی ہے دےش مےں نفرت بڑھ رہی ہے ۔لےکن دےش کی فطرت ذرہ ذرہ سے سچائی تلاش رہی ہے وزےر اعظم مودی ناکامےوں کو چھپانے کےلئے راشٹرواد کی آڑ لے رہے ہےں ۔پرےنکا نے کہا کہ عام چناو ¿ کو اےک اور تحرےک آزاد ی کی شکل مےں لےنا ہوگا انہوں نے کہا کہ وہ فضول کے اشوز مےں پھنسانے کے بجائے اصل اشوکو اٹھائےں جن سے انہےں مشکلوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ آپ کا سب سے بڑا ہتھےار ووٹ ہے ۔دےش جن حالات کا سامنا کررہا ہے انکے بارے مےں بےدار ہونا ہے آپ لوگ نظرےات اور ضمےر سے اپنے ووٹ کا استعمال کرےں ۔کانگرےس سےکرےٹری جنرل نے کہا کہ کھوکھلے وعدے پرکھنے کا وقت ہے ۔ پرےنکا گاندھی نے کہا کہ مودی اور بی جے پی بتائے کہ دوکروڑ نوکرےاں کہاں ہے؟آپ کے کھاتے مےں 15لاکھ کہاں ہے ؟مہےلا سرکشا کہاںہے ؟ا س بارے مےں سوچئے ےہ سوال پوچھئے انکا کہنا ہے کہ اصلی بھارت ہر جگہ نفرت پھےلانے والا نہےں ہے بھارت کا اصلی چہرہ سبھی کے تئےں محبت اور بھائی چارہ ہے نفرت نہےں ےہ اس دےش کی فطرت ہے جسے تباہ کےا جارہا ہے اس کا سبھی کو ملکر مقابلہ کرناہے ۔پرےنکا گاندھی کی انٹری کا 2019چناو ¿ مےں کتنا اثر پڑے گا ےہ تو وقت ہی بتائے گا اتنا ضرور ہے کہ پرےنکا کے آنے سے کانگرےس مےں نئی جان پڑ گئی ہے ۔پرےنکا نے مودی اور بی جے پی کا راشٹر واد کو حاوی کرنے کی کوشش کی بھی کاٹ ہوئی ہے ۔وہ بےروز گاری ،کسانوں ،مہلا سرکشا ،رافےل ،نوٹ بندی ،جی اےس ٹی ،اقلےتوں مےں عدم تحفظ سمےت سب اشو اٹھائےں گی جن سے دےش کی کروڑوں عوام متاثر ہے ۔سرجےکل اسٹرائےک وراشٹرواد کو اس چناو ¿ مےں حاوی ہونے سے کانگرےس اسے پےچھے دھکےلنے کی کوشش کرےں گی ۔اور جنتا کو متاثر کرنے والا اشوز کو آگے لائے گی ۔پرےنکا گاندھی کو بےشک حکمراں پارٹی ہوا مےں اڑا نے کی کوشش کرے لےکن تلخ سچائی ےہ ہے ان کی انٹری سے چناو ¿ کمپےن مےں بہت بڑا فرق پڑے گا ۔(جاری )

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!