10 سال بعد آئیں سونیا گاندھی امیٹھی میں راہل کی نیا بچانے!

پچھلے کئی چناؤ میں کانگریس کو رائے بریلی اور امیٹھی پارلیمانی حلقوں کی پریشانی کبھی نہیں ستائی اور وہ ان دونوں سیٹوں کو سرسری طور پر لیتی رہی ہیں۔ وجہ تھی کہ ان دونوں سیٹوں پر سونیا۔ راہل گاندھی کا سیاسی جادو سر چڑھ کر بولتا رہا ہے۔ ایسے میں کانگریس کو ان دونوں سیٹوں کی کبھی فکر نہیں ہوئی لیکن اس بار کے چناؤ میں حالات بدلے بدلے نظر آرہے ہیں۔ بریلی سے تو سونیا کی جیت یقینی مانی جارہی ہے لیکن پڑوس کی سیٹ امیٹھی پر سیاسی ماحول تیزی سے بدل رہا ہے۔ خبر ہے خفیہ ایجنسیوں نے آگاہ کیا ہے کہ راہل گاندھی کی امیٹھی سے پوزیشن تسلی بخش نہیں ہے۔ زی نیوز نے تو ایک سروے کروایا تھاجس کے مطابق بھاجپا کی امیدوار اسمرتی ایرانی راہل سے بہت آگے تھیں۔کمار وشواس (عام آدمی پارٹی)تیسرے نمبر پر تھے۔ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق اسمرتی ایرانی کی چنوتی لگاتار بڑھ رہی ہے اور ان کی چناؤ کمپین بھی تیزی پکڑ رہی ہے۔ اس سے کانگریس بھاری بے چینی میں ہے۔ اتنا ہی نہیں خفیہ ایجنسیوں کا خیال ہے کمار وشواس سیاسی ڈرامے بازی کر کانگریس کا ووٹ کاٹیں گے جو پارٹی کے لئے دردِ سر بن سکتا ہے۔ اس سے بھی اسمرتی ایرانی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ کانگریس کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے راہل کے کندھوں پر قومی چناؤ مہم کا بوجھ ہے اس وجہ سے ان کے پاس اپنے حلقے میں جانے کے لئے وقت نہیں ہے دیگر وجہ سے بھی راہل امیٹھی کو زیادہ وقت دینا نہیں چاہتے کیونکہ اس سے یہ پیغام جاسکتا ہے کہ راہل گاندھی کو مودی کا ڈر ستانے لگا ہے۔ امیٹھی اور رائے بریلی میں بھائی اور ماں کی چناؤ کمپین دیکھ رہی بہن پرینکا گاندھی واڈرا نے بنیادی حالات کو سمجھتے ہوئے دہلی سے سونیا کو ایس او ایس بھیجا ہے۔انہوں نے بتایا کہ امیٹھی میں اور طاقت لگانی پڑے گی کیونکہ عام آدمی پارٹی کا امیدوار یہاں کوئی نہ کوئی ہر روز سیاسی ڈرامے کررہا ہے۔ دہلی سمیت کئی مقامات سے عام آدمی کے پارٹی ورکروں کی کئی ٹولیاں امیٹھی پارلیمانی حلقے میں پہنچ چکی ہیں ۔ دوسری طرف بھاجپانے یہاں اسمرتی ایرانی کو اتارا ہے۔ بیشک ان کے لئے یہ نئی جگہ ہے لیکن وہ بڑے نپے تلے انداز میں راہل گاندھی پرتلخ حملے کررہی ہیں۔ان کی مدد کے لئے سنگھ پریوار کے کئی پردیشوں سے امیٹھی میں پانچ ہزار لوگوں کو بھیجا گیا ہے۔ نریندر مودی کے دھنواں دھار کمپین کا بھی اسمرتی کو سیدھا فائدہ ہورہا ہے۔ اصل لڑائی راہل بنام نریندر مودی بن گئی ہے۔ انہی وجہوں سے سونیا گاندھی لڑکے کی کمپین کے لئے 10 سال بعد امیٹھی پہنچیں۔ دراصل مہنگائی اور کرپشن پر کانگریس کو ہر جگہ عوام کی ناراضگی جھیلنی پڑ رہی ہے۔ ایسے میں سونیا گاندھی کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتیں۔ ووٹ بینک کی حفاظت میں کوئی کثر نہ رہ جائے، کی حکمت عملی کے تحت امیٹھی پہنچیں اور ریلی کی۔ سونیا گاندھی نے امیٹھی کے لوگوں سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا برسوں پہلے اندرا جی یہاں آئی تھیں اور اپنے بیٹے راجیو گاندھی کو امیٹھی پریوار کو سونپ گئی تھیں۔ 2004 ء میں میں نے اپنا بیٹا آپ کو دے دیا۔ مجھے وہ دن یاد آرہے ہیں جب میں راجیو گاندھی کے ساتھ یہاں آیا کرتی تھی ۔ ان سب سے ظاہر ہوتا ہے کہ امیٹھی میں راہل کے لئے الگ الگ اسباب سے اسمرتی ایرانی اور کمار وشواس ایک چنوتی پیش کررہے ہیں اور سونیا کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتیں۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!