Translater

28 مئی 2026

ٹرمپ کے پاس تیسری بار فائرنگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری مکان و دفتر وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی جانچ چوکی کے پاس ایک شخص نے فائرنگ کر دی ۔سیکورٹی ملازمین نے جوابی کاروائی میں مشتبہ حملہ آور کو ڈھیر کر دیا ۔پچھلے ایک ماہ میں یہ صدر ٹرمپ کے آس پاس فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ تھا اس سے پہلے اپریل میں وائٹ ہاؤس رپورٹرس فیڈریشن کے عشائیہ اور مئی کی شروعات میں واشنگٹن مونومنٹ کے پاس ایسے واقعات ہوئے ۔ قانون انفورسمنٹ ایجنسی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ 17ویں اسٹریٹ اور پین سروینیا ایونیو میں موجود حملہ آور نے سنیچر کی شام چھ بجے اپنے بیگ سے ہتھیار نکالااور فائرنگ شروع کر دی ۔سیکریٹ سروس جوانوں نے جوابی کاروائی میں وہ زخمی ہو گیا ۔اور بعد میں اس کی موت ہو گئی ۔بتایاجاتا ہے کہ حملہ آور نے 30 راؤنڈ گولیاںچلائیں سنیچر کو ہوئی واردات کے دوران ایک راہگیر کو بھی گولی لگی ہے لیکن یہ صاف نہیں ہو پایا کہ وہ مشتبہ حملہ آور کے ذریعے شروع میں چلائی گئی گولیوں سے زخمی ہوا یاافسران کے ذریعے جوابی کاروائی میں اسے گولی لگی ؟ ٹرمپ واردات کے وقت وائٹ ہاؤس میں ہی موجود تھے ایک لاء انفورسمنٹ افسر نے اپنی پہچان پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ مشتبہ کی پہچان 21 سالہ ناسر بیسٹ کی شکل میں ہوئی ۔بیسٹ کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔جانچ میں جب اس نے بغیر اجازت کے وائٹ ہاؤس کی ایک دیگر چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی تب بیسٹ کو جولائی 2025 میں اس سلسلے میں گرفتار کیاگیا تھا ۔حملہ آور بیسٹ خود کو عیسٰی مسیح مانتا تھا ۔ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسری مرتبہ فائرنگ ہو چکی ہے ۔اور وہ ایک مرتبہ تو بال بال بچے جب گولی ان کے کان کے پاس سے جاتی ہوئی نکل گئی اور کچھ نکتہ چینی کرنے والوں کا خیال ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ہمدردی بٹورنے اور امریکی عوام کو برننگ اشوز سے توجہ ہٹانے کا ناٹک شامل ہے ۔خیر جوبھی ہو ایک بات تو صاف لگتی ہے کہ ٹرمپ کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں اپنی سیکورٹی میں کسی طرح کی ڈھیل نہیں دینی چاہیے ۔
(انل نریندر)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

ایران کی فریز پڑی جائیداد

پاکستان میں امریکہ ایران کے درمیان باہمی بات چیت میں تہران کی فریز پڑے 6 ارب ڈالر کی جائیداد کو جاری کرنا ایک اہم اشو ہے یہ پیسہ ابھی قطر می...