لمبے عرصے بعد سنجیدہ مقرر کا بھاشن!

میں بات کررہا ہوں کانگریس کی وایناڈ کی ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا کی پہلی پارلیمانی تقریر کے بارے میں بہت عرصہ بعد ایسی زبردست تقریر سننے کو ملی ۔پرینکا کے تقریر کرنے کا اپنا ہی اسٹائل ہے ۔وہ سادہ زبان میں اور سنجیدہ ڈھنگ سے اپنی بات رکھتی ہیں ۔مدعوں کو ایسے اٹھاتی ہیں جوآسانی سے جنتا کو سمجھ میں آجائیں ۔اپنی پہلی تقریر میں پرینکانے تقریباً سبھی اہم ترین اشو اٹھائے ۔جمعہ کو انہوں نے آئین ،ریزرویشن ،ذات پات پر مبنی مردم شماری کے اشواٹھائے ۔ان کا کہنا تھا کہ آئین سیکورٹی قدم ہے لیکن حکمراں پارٹی اسے توڑنے کی کوشش کررہی ہے ۔پہل بار پارلیمنٹ آئیں پرینکا نے کہا لوک سبھا چناو¿ میں بی جے پی کم سیٹیں اگر آئین کے بارے میں بات کرنے کے لئے مجبور کر دیا۔اگر لوک سبھا چناو¿ میں بی جے پی کا یہ حال نا ہوتا تو آئین کو بدلنے کا کام سرکار شروع کر چکی ہوتی ۔قریب 32 منٹ کی تقریر میں پرینکا نے آئیں ترمیم ،جواہر لال نہرو کے اچھے کاموں اور کسانوں کے تئیں دل بدل اور اڈانی پریم وغیرہ سبھی اشو پر سرکار کو نشانہ پر لیا ۔آئین کی بات کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ سرکار کی ایک طرفہ انٹری سے آئیں کو کمزور کررہی ہے ۔لوک سبھا کے نتیجے ایسے نا ہوتے تو آئین بدل جاتا آج کے راجہ بھینس کو بدلتے ہیں ۔اورشوقین بھی ہیں لیکن کسی کی نکتہ چینی نہیں سنتے ہیں ۔دیش واسی کوحق ہے کہ سرکار بنا بھی سکتے ہیں اور بدل بھی سکتا ہے ۔نہرو پر بولتے ہوئے پرینکا نے کہا حکمراں فریق ماضی کی باتیں یاد کرتا ہے اور کہتا ہے نہرو نے کیاکیا حال کی بات تو چھوڑئیے آپ کیا کررہے ہیں ؟ اچھے کام کے لئے پنڈت نہرو کا نام نہیں لیتے ۔دیش کی تعمیر میں ان کا کردار کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔حکمراں فریق پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ چنی ہوئی سرکاروں کو پیسوں کے دم پر گرا دیتے ہیں ۔پورا دیش جانتا ہے آپ کے پاس ایک واشنگ مشین ہے جو اپوزیشن سے اقتدار کی طرف جاتی ہے اور اس کے سارے داغ دھل جاتے ہیں ۔آپ بیلٹ پیپر پر چناو¿ کرا لیجئے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔مردم شماری کو لے کر سرکار کی سنجیدگی کا ثبوت یہ ہے کہ جب چناو¿ میں پوری اپوزیشن ذات پات پر مبنی مردم شماری کی بات لائی تو پی ایم مودی کہہ رہے تھے کہ اپوزیشن والے آپ کی بھینسیں چرا لیں گے ۔منگل سوتر چرا لین گے ۔تاناشاہی پر بولتے ہوئے پرینکا نے کہا دیش کا کسان بھگوان بھروسہ ہے ۔ہماچل میں سیب کے کسان رو رہے ہیں ۔دیش دیکھ رہا ہے ایک اڈانی کو بچانے کے لئے 142 کروڑ جنتا کو نظر انداز کیاجارہا ہے ۔بندرگاہ ایئر پورٹ ،سڑکیں ،ریلوے اور معدنیات سرکاری کمپنیاں صرف ایک شخص کو جارہی ہیں ۔انہوں نے پنڈت جواہر لال نہرو کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستان ایئر ونوٹکس لمٹڈ ،بیل ایچ ایل ،سیل ،گیل او این جی سی ،ریلوے ،اینٹی پی سی ،آئی آئی ٹی اور آئل ریفائنری اور کئی پبلک سیکٹر کارخانہ لگائے ان کا نام کتابوں سے مٹایا جاسکتا ہے ۔تقریروں سے ہٹایاجاسکتا ہے لیکن دیش کی آزادی اور اس کی تعمیر میں ان کے رول کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔پرینکا کی تقریر کے بعد بھائی راہل گاندھی نے کہا یہ تقریر میری پہلی تقریر سے کہیں زیادہ اچھی تھی۔دلچسپ بات یہ تھی کہ حکمراں فریق نے بھی بڑی توجہ سے پرینکا کی تقریر سنی اور تھوڑا ٹوکا ٹوکی کے علاوہ سبھی نے اسے بڑی توجہ سے سنا ۔شوشل میڈیا میں تو پرینکا نے تہلکا ہی مچا دیا۔کانگریس کو عرصہ کے بعد زبردست مقر رملا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!