سیاست صرف اقتدار کیلئے رہ گئی ہے!

مرکزی وزیر اور بھاجپا کے سابق صدر نتن گڈکری اپنے متنازعہ بیانات کیلئے مشہور ہیں اسی کڑی میں ناگپور میں ایک پروگرام میں کہا تھا کہ کبھی دل چاہتا ہے کہ سیاست چھوڑ دوں ۔سماج میں اور بھی کام ہیں جو بغیر سیاست کے ہو سکتے ہیں ۔اب سیاست بدل گئی ہے مہاتما گاندھی کے وقت سیاست اور سماج دیش کی ترقی کیلئے ہوا کرتی تھی لیکن اب صرف اقتدار کیلئے ہوتی ہے ۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ سیاست کا کیا مطلب ہے؟ کیا یہ سماج اور دیش کی بہبود کیلئے ہے یا صرف سرکار میں رہنے کیلئے؟ سیاست مہاتما گاندھی کے دور سے سماجی زندگی اور تحریک کا حصہ رہی ہے ۔پھر اس نے دیش اور ترقی کے مقاصد پر توجہ مرکوز کی لیکن آج ہم سیاست میں دیکھ رہے ہیں کہ وہ رات دن اقتدار میں رہنے یا آنے کے بارے میں ہو رہی ہے ۔سیاست سماجی اقتصادی اصلاحات کا ایک اچھا ذریعہ ہے اس لئے نیتاو¿ں کو تعلیم اور فن وغیر ہ کے فروغ پر کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے ایسا لائق تلقین زندگی جی ہے جب لوگ میرے پوسٹر لگاتے ہیں یا لاتے ہیں تو مجھے اس سے نفرت ہے ۔نتن گڈکری نے سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈیز کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ میں نے ان کی زندگی میں بہت کچھ سیکھا ہے انہیں کبھی بھی اقتدار کی بھوک نہیں تھی۔ (انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟