کریم ،تیل ،پان مصالحوں کے اشتہاروں میں پھنسے ستارے !

انڈیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دھواںدھار بلے باز مہیندر سنگھ دھونی کو سپریم کورٹ نے نوٹس بھیجا ہے یہ نوٹس امر مالی گروپ اور دھونی کے درمیان لین دین کو لیکر جاری کیا گیا ۔امر مالی گروپ کا خریداروں کو فلیٹ کے قبضے دینے کو لیکر تنازعہ چھڑا ہوا ہے جس کو لیکر سپریم کورٹ میں مقدمہ چل رہا ہے اس کے بعدفلیٹ بائرس نے سپریم کورٹ میں عرضی دی اور کہا کہ امرپالی گروپ کے پاس فنڈ کم ہے ۔ ایسے میں انہیں فلیٹ نہیں مل پا رہے ہیں ۔ اگراتنا پیسہ امر پالی گروپ مہندر سنگھ دھونی کو دے دے گا تو ان کے فلیٹ ملنا مشکل ہو جائیں گے ۔ در اصل دھونی کو امر پالی گروپ سے 150کروڑ روپے لینے ہیں اسی میں فلیٹ بائرس نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی کہ اگردھونی کو اتنی کثیر رقم دے دی گئی تو فلیٹ نہیں بن پائیں گے ۔اس کے بعد سپریم کورٹ نے کرکٹر دھونی کا موقف جاننے کیلئے نوٹس بھیجا ہے ۔پہلے امر پالی گروپ اور مہندر سنگھ دھونی کے درمیان لین دین کا یہ معاملہ ہائی کورٹ میں تھا اس نے ایک کمیٹی بنا دی تھی جس نے معاملہ سلجھانے کا کام کیا تھا ۔ دھونی امرپالی گروپ کے برانڈامبیسڈر تھے اور اس کے لئے اشتہار میں آئے تھے اس کام کیلئے کمپنی پر 150کروڑ روپے باقی تھا ۔ حال ہی میں مرکز ی سرکار نے ہستیوں اور کھلاڑیوں سمیت مختلف چیزوں کے اشتہار کرنے والے مشتہرین کیلئے قواعد سخت کر دئے تھے ۔نئے کنزیومر تحفظ قانون 2019کے تحت ان کی جواب دہی طے ہو گئی اور جرمانے اور سزا کی بھی سہولت رکھی گئی ۔ در اصل کریم، تیل اور پان مصالحے میں کئی ہستیاںتنازعہ پھنسے اداکار شاح رخ خان پر فیئر نیس کریم بنانے والی کمپنی امامی فیئر اینڈ ہینڈسم پر دہلی کے ایک لڑکے نے مقدمہ کیا تھا ۔ اس کریم کا اشتہار شاح رخ خان کرتے ہیں اس کا کہنا تھا کہ اس نے شاح رخ خان کا اشتہار دیکھ کر اکتوبر 2012میں یہ کریم خریدی تھی لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ ایسے ہی کچھ برس پہلے میگی میں لیڈ کی بھار ی مقدار پائے جانے کے سبب اس نے دیش بھر میں لمبے عرصے تک پابندی لگا دی گئی تھی ۔ اس کا اشتہار کرنے پر اداکارہ ،مادھوری دکشت ،امیتابھ بچن اور پریٹی زنٹا پھنسے تھے اور تینوں کے خلاف پی آئی ایل داخل کی گئی تھی ۔ادکار اکشے کمار نے حال ہی میں ومل پان مسالہ کا ایڈ کیا تھا لیکن ان کے پرستاروں کو یہ ناگوار گزرا اور سوشل میڈیا پر انہیں ٹرول کیا گیا ۔ اکشے کو تو معافی مانگنی پڑی تھی اور لکھا تھا کہ میں تمباکو کا کبھی ایڈ نہیں کیا اور نہ ہی کروں گا ۔ ٹی وی پر دیر رات سودھا پلس تیل کا ایڈ کرنے کا بھی ان پر الزام ہے ۔اور گووندا کے خلاف نوٹس بھی جاری ہوا تھا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر پلہ جھاڑ لیا تھاکہ وہ صر ف اپنا کام کر رہے تھے ۔ انہیں نہیں پتا تھا کہ یہ تیل اصل میں کس چیز کاہے ۔ ایسے ہی میامی گوتم فیئر نیس کریم کے اشتہار میں اداکارہ جریلیا ایک ریئل اسٹیٹ کمپنی کے ایڈ میں آئی تھیں ایسے ہی ساو¿تھ انڈیا کی فلم سپر اسٹار الو ارجن کے خلاف ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ میں گمراہ کن اشتہار میںغلط جانکاری دینے کے الزم میں معاملہ درج کرایا تھا ۔ اب جب سے سرکار سخت ہوئی ہے یہ سبھی فلمی ستارے اب گمراہ کن اشتہار کرنے سے بچ رہے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!